جمعیت طلباء اسلام لاہور یونٹ کے زیر اہتمام قاری عبد الغفار چترالی کی یاد میں تعزیتی ریفرنس کا اہتمام

لاہور (نیوز ڈیسک)جمعیت طلباء اسلام لاہور یونٹ کے زیر اہتمام جمعیت طلباء اسلام کے امیر حافظ جمیل الرحمن کی کاوشوں سےtaziyattt-4 قاری عبد الغفار چترالی کی یاد میں تعزیتی ریفرنس کا اہتمام کیا گیا ۔تعزیتی پروگرام کا آغاز آج بروز جمعرات بعد نماز مغرب جامعہ محمد یہ ناصر پارک لاہور میں حافظ یاسر کی تلاوت کلام پاک سے ہوا ۔اسٹیج کے فرائض جمعیت طلباء اسلام لاہور کے رہنما حافظ شہزاد احمد نے انجام دئیے ۔حافظ احسان الہی نے بحضور سرور کونین ﷺ نذرانہ عقیدت پیش کرنے کی سعادت حاصل کی ۔پروگرام میں بڑی تعدا د میں چترال سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی ۔نوائے چترال گروپ کے پریذیڈنٹ حافظ نصیر اللہ منصور ،سیکرٹری حافظ اسد اللہ حیدر ایڈوکیٹ ، حافظ قاضی محمد مالک انس نے خصوصی طور پر شرکت کی ۔کاروان مستجاب ٹریولز کے چیف ایگزیٹو قاری برہان الدین، قاری عبدالخالق،قاری صفی للہ ،مولانا عزیز taziyattt-3الدین ، مولانا حافظ عبدالرشید اور قاری عبدالغفار کے صاحبزادہ مولانا قاری عبید الرحمن نے خطاب کر تے ہوئے قاری عبدالغفار چترالی کی زندگی کے درخشان پہلوؤں پر روشنی ڈالی ۔اس موقع پر جامعہ اشرفیہ لاہور کے استا د الحدیث مولانا کفیل خان کو بھی خصوصی طور پر مدعو کیا گیا تھا انھوں نے اتحاد امت او رقاری عبدالغفار کی خدما ت کے حوالے سے جامع انداز میں بیان کیا ۔تعزیتی ریفرنس میں چترال سے تعلق رکھنے والے طلباء اور علماء کی بھی کثیر تعدا د نے شرکت کی لاہور کے معروف عالم دین قاری اعجاز احمد ،مولانا قاری عزیز ،قاری عزیز اللہ ،مولاناقاضی شاکر اللہ ،مولانا قاری ولی اللہ ،قاری ولی شاہ ،قاری عبدالشکور کے علاوہ قاری عبد الغفار چترالی کے تینوں صاحبزادے عبید الرحمن ،عبیداللہ او رعبید الحق بھی شریک ہوئے ۔پروگرام کے اخیر میں مولانا شہزاد کریم اور جمعیت طلباء اسلام لاہور یونٹ کے امیر حافظ جمیل الرحمن نے مہمانوں کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا ۔پروگرام رات گیارہ بجے تک جاری رہا

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں

اترك تعليقاً

زر الذهاب إلى الأعلى
error: مغذرت: چترال ایکسپریس میں شائع کسی بھی مواد کو کاپی کرنا ممنوع ہے۔