تازہ ترین

عوام تعمیرو ترقی کی انجام دہی میں ہمارے ساتھ تعاون کریں۔ اسسٹنٹ کمشنر مستوج حمید اللہ خان خٹکؔ

بونی(ذاکر محمد زخمی)بونی میں گوارنمنٹ گرلز ہائی سکول سے اویریاندہ تک رابطہ سڑک کی پختگی کے افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے اسسٹنٹ کمشنر مستوج حمید اللہ خان خٹک نے عوام پر زور دیکر کہا کہ جب تک عوام تعمیر و ترقی کی عمل میں تعاون نہیں کرینگے تو مسائل حل ہونے کے بجائے مزید بڑھتے جائینگے۔ img_20161117_145305انہوں نے مزید کہا کہ بونی میں تجاوزات ہٹانے کے سلسلے موثر طور کام ہو رہی ہے اور اس میں عوام کی تعاون انتہائی ضروری ہے یہ سب کچھ انتظامیہ عوام کے مفاد کے خاطر کر رہا ہے ۔ انہوں نے یہ بات بونی گورنمنٹ گرلز ہائی سکول سے اوریاندہ تک نو تعمیر رابطہ سڑک کی افتتا حی تقریب سے خطاب کر تے ہوئے کہا ۔ یاد رہے کہ اسسٹنٹ کمشنر مستوج حمید اللہ خٹک علاقے کی تعمیر و ترقی میں گہری دلچسپی لے رہے ہے۔آپ کی موجودگی اور خصوصی دلچسپی کی بنا پر علاقے میں تعمیر و ترقی اور انتظامی امور کی انجام دہی میں واضح تبدیلی دیکھنے کو مل رہی ہے۔ اس موقع پر یو ۔سی چرون کے تحصیل ممبر سردار حکیم،img_20161117_150539 جنرل کونسلر عبد الجبار کے علاوہ علاقے کے معززین بھی کثیر تعداد میں موجود تھے ۔ اس رابطہ سڑک کو کنکریٹ کرانے کے لیے تحصیل ممبر سردار حکیم اور جنرل کونسلر عبدالجبار نے مشترکہ طور پر فنڈ مہیا کی تھی ۔ اس رابطہ سڑک کو کنکریٹ کرانے سے علاقے کی اکثریتی لوگوں کوفائدہ حاصل ہوئی ہے۔ تحصیل ممبر سردار حکیم اور جنرل کونسلر عبدالجبار نے تقریب سے خطاب img_20161117_145311کرتے ہوئے اسسٹنٹ کمشنر مستوج کی عوامی خدمات کے سلسلے میں ان کی طرف سے اُٹھائے جانے والے اقدامات پر انہیں خراجِ تحسین پیش کی اور مذکورہ روڈ کو تکمیل تک پہنچانے کے لیے مزید فنڈ زکی بندوبست کرنے کی یقین دہانی کرائی۔

اترك تعليقاً

زر الذهاب إلى الأعلى
Ads Blocker Image Powered by Code Help Pro

Ads Blocker Detected!!!

We have detected that you are using extensions to block ads. Please support us by disabling these ads blocker.

Powered By
100% Free SEO Tools - Tool Kits PRO

اشتہارات بند کیوں ہیں؟۔

براہِ کرم ہمارے پلیٹ فارم کو سپورٹ کرنے کے لیے اشتہارات کو روکنے والی ایپ بند کر دیں۔ آپ کی معاونت ہمارے لیے اہم ہے۔