تازہ ترین

ایم پی اے اپر چترال سید سردار حسین کا کوشٹ کا تفصیلی دورہ

چترال(نمائندہ چترال ایکسپریس)ایم پی اے اپر چترال سید سردار حسین نے ترقیاتی کاموں کا معائنہ کرنے کے لئے کوشٹ کا تفصیلی دورہ کیا۔اس موقع پر کوشٹ کے عوام نے ایم پی اے کی طرف سے کوشٹ کے عوام کے لئے میگا پراجیکٹس منظور کرکے اپنی نگرانی میں ان منصوبوں کو تکمیل تک پہنچانے کی خوشی میں ایم پی اے کا شانداراستقبال کیا۔استقبالیہ تقریب میں کوشٹ کے عوام کی طرف سے استاد امان اللہ نے کوشٹ پُل ،کوشٹ روڈ اور دوسری عوامی مفاد کے منصوبوں پر کام شروع کرنے اور کوشٹ کے عوام کو صاف پانی فراہم کرنے کے منصوبے کو مکمل کرنے پر ایم پی اے سردار حسین کا شکریہ ادا کیا۔ایم پی اے سید سردار حسین نے اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے کوشٹ کے عوام کو یقین دلایا کہ کوشٹ آر سی سی پُل کی تعمیر2017کے آخر تک مکمل ہوگا۔توکوشٹ روڈکو لون اور موژگول کے ساتھ ملایا جائیگا۔اس موقع پر پی پی پی اپر چترال کے جنرل سیکرٹری حمید جلال نے تحصیل موڑکہو میں کروڑوں روپے کی ترقیاتی منصوبے شروع کرنے پر ایم پی اے سردار حسین کا شکریہ ادا کیا۔بعد میں ایم پی اے سردار حسین نے ناظم کوشٹ وی سی سعید رضوان اللہ شاہ کے ہمراہ کوشٹ روڈ اور کوشٹ پُل کی تعمیریاتی کام کا معائنہ کیا اور کام کی رفتارپر اطمنان کا اظہار کرکے بھرپور نگرانی کرنے پر وی سی ناظم رضوان اللہ کی تعریف کی۔


اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں

متعلقہ مواد

اترك تعليقاً

إغلاق