تازہ ترین

گورنمنٹ ہائی سکول (مردانہ )ریشن کی حالت قابل غور ہے

چترال(نمائندہ چترال ایکسپریس)گورنمنٹ ہائی سکول (مردانہ) ریشن کوگذشتہ سال سیلاب کی وجہ سے کافی حدتک نقصان پہنچا تھا۔جس میں ہائی سکول گراونڈ اور کمپیوٹر لیب مکمل طورپر تباہ ہوئے تھے۔اس کے علاوہ سکول کے ایک حصے کو بھی نقصان پہنچا تھا جس کی وجہ سے طالب علموں کونقصان پہنچنے کے خدشات ہیں۔دو سال گذرنے کے باوجود ابھی تک حکومت نے اس قومی اثاثے کو مزید نقصان سے بچانے کے لئے کوئی بھی اقدام نہیں اُٹھایا جو کہ قابل مذمت ہے۔انیس الرحمن یوتھ کونسلر وی سی ریشن نے حکومت سے پُرزور مطالبہ کیا ہے کہ ہمارے قومی اثاثے کو مزید نقصان سے بچانے کے لئے فوری اقدامات کریں۔

 

اترك تعليقاً

زر الذهاب إلى الأعلى
Ads Blocker Image Powered by Code Help Pro

Ads Blocker Detected!!!

We have detected that you are using extensions to block ads. Please support us by disabling these ads blocker.

Powered By
Best Wordpress Adblock Detecting Plugin | CHP Adblock

اشتہارات بند کیوں ہیں؟۔

براہِ کرم ہمارے پلیٹ فارم کو سپورٹ کرنے کے لیے اشتہارات کو روکنے والی ایپ بند کر دیں۔ آپ کی معاونت ہمارے لیے اہم ہے۔