تازہ ترین

چترالی طالبہ تاشفین شمس کا اعزاز

چترال(نمائندہ چترال ایکسپریس)چترال سے پہلی مرتبہ تاشفین شمس نے نیشنل کالج آف ارٹس (NCA) لاہور کی فائن آرٹس کی سیٹ کے لئے میرٹ پاس کر لیا ہے ۔ تاشفین شمس کا تعلق بونی ٹیک لشٹ سے ہے ۔ تاشفین شمس پہلی چترالی طالبہ ہیں جنہوں نے صوبے بھر میں فائن آرٹس کی تین سیٹوں میں سے ایک سیٹ اپنے نام کر لیا ۔ ہمارے نمائندے سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا ہے کہ اس کامیابی کے پیچھے اُن کی فیملی خاص کر دادا جان اور دادی جان کی دعائیں، اساتذہ کی محنت والدین اور بہن بھائیوں کی حوصلہ افزائی کار فرما ہے ۔ انہوں نے مہناز فاطمہ مونٹی سوری سکول گلگت ، آغا خان ہائیر سیکنڈری سکول ہنزہ ، آ غا خان ہائیر سیکنڈری سکول گاہکوچ اور آغا خان ہائیر سیکنڈڑی سکول کوراغ کے اساتذہ کی تعلیم و تربیت کو اپنی اس منزل کے لیے نشان منزل قرار دیا ہے ۔ انہوں نے طلبأو طالبات کو اپنے ایک پیغام میں کہا ہے کہ دنیا میں سائنس کے علاوہ بھی تعلیم کے بے شمار شاہرائیں کھلی ہیں ۔ ضرورت اس بات کی ہے کہ طلبأ و طالبات اپنی فطری قابلیت اور صلاحیتوں کے مطابق اپنے لیے میدان عمل کا انتخاب کریں ۔ انہوں نے کہا ہے کہ نیشنل کالج آف آرٹس کے لئے میرٹ پاس کرنا اُن کا ایک خواب تھا جوکہ سخت محنت سے شرمندہ تعبیر ہو ا۔

اترك تعليقاً

زر الذهاب إلى الأعلى
Ads Blocker Image Powered by Code Help Pro

Ads Blocker Detected!!!

We have detected that you are using extensions to block ads. Please support us by disabling these ads blocker.

Powered By
100% Free SEO Tools - Tool Kits PRO

اشتہارات بند کیوں ہیں؟۔

براہِ کرم ہمارے پلیٹ فارم کو سپورٹ کرنے کے لیے اشتہارات کو روکنے والی ایپ بند کر دیں۔ آپ کی معاونت ہمارے لیے اہم ہے۔