تازہ ترین

بمبوریت کے مقام اچھولگا میں جنگل کے تنازعہ میں فائرنگ کے نتیجے میں ایک شخص ہلاک اور ایک زخمی

چترال ( نمائندہ چترال ایکسپریس) کالاش ویلی بمبوریت کے مقام اچھولگا میں جنگل کے تنازعہ میں فائرنگ کے نتیجے میں ایک شخص ہلاک اور22 ایک زخمی ہو گیا ۔ ہلاک ہونے والے کی نعش پوسٹ مارٹم کے بعد ورثا کے حوالے کر دیا گیا ،جبکہ زخمی کو ڈی ایچ کیو ہسپتال چترال میں داخل کر دیا گیا ہے ۔ تفصیلات کے مطابق گاؤں پہلواناندہ بمبوریت اور بتریک بمبوریت کے لوگوں کے مابین قریبی جنگل اچھولگا پر قبضہ کا تنازہ چل رہا تھا ۔ اور انتظامیہ چترال نے دفعہ 145لگا کر دونوں فریقین کو استفادہ سے روک دیا تھا ۔ لیکن ذرائع کے مطابق بتریک والوں نے دفعہ145کی مخالفت کرتے ہوئے متنازعہ جنگل میں مویشی خانے تعمیر کئے تھے ۔ اور اسلحے کے زور پر گذشتہ دو سالوں سے قبضہ جما رکھا تھا ۔ اس پر دوسرا فریق بار بار پولیس اور انتظامیہ کو حالات کے بارے میں آگاہ کرنے کے باوجود کوئی شنوائی نہیں ہوئی ۔ لیکن گذشتہ روز جب پہلواناندہ کے لوگ اپنے ہی مقبوضہ جنگل میں کام کر رہے تھے ۔ کہ بتریک والوں نے بھاری ہتھیاروں سے اُن پر فائر کھول دیا ۔ جس کے نتیجے میں مسمی مجاہدین ولد سید نور جان بحق اور نجم الہدا ولد عنبر شاہ شدید زخمی ہوئے ۔ پہلواناندہ کے عمائدین محمد رفیع ، حیات خان اور شہاب الدین نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا ۔ کہ یہ واقعہ انتظامیہ اور پولیس کے عدم توجہ اور جانبداری سے واقع ہوا ۔ کیونکہ جس وقت بتریک گاؤں کے لوگوں نے 145دفعہ کو نظر انداز کرکے متنازعہ جنگل میں مویشی خانہ بنا کر اسلحے کے زور پر قبضہ جمانے کی کوشش کی تھی ۔ تو پہلواناندہ والوں نے انتظامیہ کو تمام حالات سے آگاہ کیا تھا ۔ لیکن اُن کے خلاف کوئی کاروائی نہیں کی گئی ۔ اس پر بتریک والوں کو شہہ ملی اور انہوں نے اُسی اسلحہ سے دو انسانی جانوں کو نشانہ بنایا ۔

اترك تعليقاً

زر الذهاب إلى الأعلى
Ads Blocker Image Powered by Code Help Pro

Ads Blocker Detected!!!

We have detected that you are using extensions to block ads. Please support us by disabling these ads blocker.

Powered By
100% Free SEO Tools - Tool Kits PRO

اشتہارات بند کیوں ہیں؟۔

براہِ کرم ہمارے پلیٹ فارم کو سپورٹ کرنے کے لیے اشتہارات کو روکنے والی ایپ بند کر دیں۔ آپ کی معاونت ہمارے لیے اہم ہے۔