تازہ ترین

ارندوسے لے کرگوبور اور کوہ تک برابری کی بنیادپر ترقیاتی کاموں کا جال بچھانے کی کوشش کی ہے۔ایم پی اے سلیم خان

چترال (نمائندہ چترال ایکسپریس)چیئرمین ڈیڈک وممبرصوبائی اسمبلی سلیم خان نے یوسی کریم آبادکادورہ کیا ،اس موقع پر ہرت،سوسوم اورکیار میں ویلچ کونسلوں کے ناظمین،کونسلرز،علاقے کے عمائدین اورپارٹی ورکروں سے خطاب کرتے ہوئے ایم پی اے سلیم خان نے کہاکہ پاکستان پیپلزپارٹی ہمیشہ غریبوں کی پشت پناہی کرکے آیاہے اور چترال میں جوبھی ترقیاتی کام ہوچکے ہیں وہ پاکستان پیپلزپارٹی کی نشانی ہے ۔انہوں نے کہاکہ جب بھی پی پی پی کی حکومت آئی سب سے زیادہ فائدہ چترال کوپہنچاہے جس کی زندہ مثال عوام کے سامنے ہیں جبکہ دوسر ے سیاسی پارٹی والے لوگ الیکشن کے موقع ان پسماندہ علاقوں میں آکرعوام کو سبزباغ دکھا کرووٹ لینے کے بعد پانچ سال تک دوربین میں بھی نظرنہیں آتے ہیں اورعوامی مسائل پرکوئی بھی توجہ نہیں دیتے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ اس وقت چترال میں پی ٹی آئی ، پاکستان مسلم لیگ (ن) اور جماعت اسلامی کی حکومت ہے لیکن پیپلزپارٹی کے علاوہ کسی بھی جماعت نے یوسی کریم آباد کا نام تک نہیں لیاہے وہ بھی عوامی ووٹوں سے منتخب ہوکرآئے ہیں ۔انہوں نے کہاکہ میں نے ارندوسے لے کرگوبور اور کوہ تک برابری کی بنیادپر ترقیاتی کاموں کا جال بچھانے کی کوشش کی ہے جوکہ سب کے سامنے عیاں ہے۔رکن صوبائی اسمبلی سلیم خان نے گور نمنٹ ہائی سکول سوسوم کوہائی سکینڈری کادرجہ دینے ،ہرت میں امتحانی سینٹرقائم کرنے،کریم آباد روڈ کے لئے 2کروڑ روپے،کیار پائپ لاین کیلئے ایک کروڑ روپے، مشہد سوسوم کے حفاظتی بندکیلئے دس لاکھ روپے اوردیگرچھوٹے ترقیاتی اوربحالی کے کاموں کے لئے لاکھوں روپے کاباقاعدہ اعلان کیا۔انہوں نے زیرتعمیرمنصوبوں کی بروقت مکمل کرنے کی ہدایت جار ی کردی۔اس موقع پر ممبرڈسٹرکٹ کونسل یوسی کریم آبادیعقوب خان سابق ممبرفیروزخان،مس خان،پناہ خان ،وی سی ناظم زیربلی خان،علی مراد خان،اوردیگرمقریرین نے ایم پی اے کی کارکردگی کوسراہاتے ہوئے کہاکہ سلیم خان نے چترال میں ترقیاتی کاموں کی جال بچھانے میں کوئی کسرنہیں چھوڑی ہے ۔یوسی کریم آبادکے عوام ہمیشہ آپ کے ساتھ رہے گی ۔اس موقع لیڈی کونسلرریحانہ ،شیرین خان ،ژانہ گل،زیر بلی چیئرمین،شیرگلاب اورنوجوانوں کے آل مسلم لیگ،پاکستان تحریک انصاف اوردیگرپارٹیوں سمیت کریم آ بادمیں کئی افراد نے اپنی برادری سمیت پاکستان پیپلزپارٹی میں شمولیت اختیارکی اور بلاول بھٹو زرداری کی قیادت پر مکمل اعتماد کا اظہارکیا۔


اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں

متعلقہ مواد

اترك تعليقاً

إغلاق