تازہ ترین

اے این پی چترال کے سابق ضلعی صدر سید مظفر حسین جان کا اظہار تعزیت

چترال(نمائندہ چترال ایکسپریس)عوامی نیشنل پارٹی چترال کے سابق ضلعی صدر سید مظفر حسین جان نے تعزیاتی بیان میں اے این پی کے سینئر نائب صدر حاجی عدیل کے وفات پر گہرے دکھ اور افسو س کا اظہار کرتے ہوئے اُن کے موت کوعوامی نیشنل پارٹی کے لئے ایک ناقابل تلافی نقصان قرار دیا۔اُنہوں نے کہا کہ مرحوم حاجی عدیل پارٹی کا قیمتی اثاثہ تھے اور مرحوم ایک عظیم سیاست دان ہونے کے ساتھ ساتھ انتہائی خوش اخلاق اور ملنسار شخصیت کے مالک تھے۔اُنہوں نے اللہ تعالیٰ سے مرحوم کے درجات کی بلندی اور پسماندہ گان کو صبر جمیل عطا کرنے کے لئے دعا کی۔


اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں

متعلقہ مواد

اترك تعليقاً

إغلاق