تازہ ترین

چترال میں سات مہینے بعد موسم سرما کی پہلی بارش اور بالائی علاقوں و پہاڑوں پر برفباری ہوئی

چترال ( نمائندہ چترال ایکسپریس ) چترال میں سات مہینے بعد موسم سرما کی پہلی بارش اور بالائی علاقوں و پہاڑوں پر برفباری ہوئی ۔ جس سے سردی کی آمد کی اطلاع مل گئی ہے ۔ چترال شہر اور مضافات میں ماہ مئی کے بعد پہلی مرتبہ بارش کے قطرے گرے ۔ جس کا لوگ شدت سے انتظار کر رہے تھے ۔ پیر اور منگل کی درمیانی رات بارش شروع ہوئی ۔ اور لواری ٹاپ ، گرم چشمہ کے بالائی مقامات ، بگوشٹ ، شاہ سلیم اور کالاش ویلیز ، شندور اور چترال شہر کے پہاڑوں کی چوٹیوں پر ہلکی برفباری ہوئی ۔ جبکہ لاسپور کے ائریے میں شدید اندھی آئی ۔ اور لوگ گھروں میں محصور ہو کر رہ گئے ۔ برفباری بارش اور آندھی کی وجہ سے سردی کی شدت میں اضافہ ہوا ہے ۔ چترال میں طویل عرصے سے بارش نہ ہونے سے کئی قسم کے امراض میں ابھی اضافہ ہوا ہے ۔ اور کثیف ہوا نے فصلوں اور انسانی زندگی پر بھی بہت منفی اثرات چھوڑے ہیں ۔ تاہم حالیہ بارشوں کی وجہ سے ان امراض میں کمی کی توقع کی جارہی ہیں ۔ گذشتہ رات لواری ٹاپ پر ایک فٹ برف پڑی ۔ جس کی وجہ سے رات گئے چترال ، پشاور ٹریفک صبح تک عارضی طور پر بند رہا ۔ صبح آٹھ بجے کے بعد ٹریفک دوبارہ بحال ہو چکی ہے ۔ چترال میں منگل کے روز بھی فضا ابر آلود رہا ۔ لیکن کسی بھی علاقے سے بارش اور برفباری کی اطلاع نہیں ملی ۔ چترال کے لوگوں کو آنے والے سردیوں میں برفباری کی صورت میں مزید مشکلات پیش آسکتی ہیں ۔ کیونکہ لوری ٹاپ کی بندش کے بعد لواری ٹنل کو ہفتے میں صرف ایک دن جمعہ کے روز کھولنے کا شیڈول جاری کیا گیا ہے ۔ جو کہ چترال کی چھ لاکھ کی آبادی کی آمدورفت کیلئے انتہائی ناکافی ہے ۔ جبکہ دوسری طرف این ایچ کے پاس وقت کی کمی ہے ۔ اور لواری ٹنل کو جون 2017تک مکمل کرنے اور وزیر اعظم نواز شریف نے اس کے افتتاح کا اعلان کیا ہے ۔

اترك تعليقاً

زر الذهاب إلى الأعلى
Ads Blocker Image Powered by Code Help Pro

Ads Blocker Detected!!!

We have detected that you are using extensions to block ads. Please support us by disabling these ads blocker.

Powered By
100% Free SEO Tools - Tool Kits PRO

اشتہارات بند کیوں ہیں؟۔

براہِ کرم ہمارے پلیٹ فارم کو سپورٹ کرنے کے لیے اشتہارات کو روکنے والی ایپ بند کر دیں۔ آپ کی معاونت ہمارے لیے اہم ہے۔