آفاق) کے زیر اہتمام پیرنٹ انوالومنٹ ایجوکیشن کے موضوع پر ایک روزہ پرنسپل کنونشن کا انعقاد

چترال( نمائندہ چترال ایکسپریس) چترال کے ایک مقامی ہوٹل میں ایسوی ایشن فار اکیڈیمک کوالٹی (آفاق) کے زیر اہتمامimg_20161123_110604 پیرنٹ انوالومنٹ ایجوکیشن کے موضوع پر ایک روزہ پرنسپل کنونشن منعقد ہوئی۔کنونشن میں ضلع چترال سے تعلق رکھنے والے سرکاری اور پرائیویٹ تعلیمی اداروں کے پرنسپل صاحبان نے شرکت کی۔اس موقع پر معروف ماسٹرٹرینر احمدیار ریجنل ہیڈ مردان نے پریزنٹیشن دی۔ اُنہوں نے کہا کہ بچوں کی بہتر تعلیمی مستقبل میں والدین کی ذمہ داری 82فیصد،سکول کی ذمہ داریاں 15فیصد اور سوسائیٹی یا کمیونٹی کی 3فیصد ذمہ داریاں ہیں۔6سال کی عمر میں بچوں میں 80فیصد ذہنی صلاحتیں مکمل ہوتی ہیں۔عمر کا یہ دورانیہ بچے اپنے والدین کے پاس گزارتے ہیں۔اُنہوں نے کہا کہ بچوں میں تربیت کا عمل ماں کے پیٹ میں پیدائش سے قبل ہی شروع ہوتا ہے۔اُنہوں نے کہا کہ بچوں کی تعلیمی معیار کو بہتر بنانے کے لئے جب تک والدین میں آگہی اور اُنہیں ساتھ شامل نہیں کیا جائے گا وہ مقاصد حاصل نہیں ہونگے۔ اس موقع پر آفاق چترال کے کوارڈینیٹر ذولفقار علی خان نے شرکاء کا شکریہ ادا کیا۔

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں

اترك تعليقاً

زر الذهاب إلى الأعلى
error: مغذرت: چترال ایکسپریس میں شائع کسی بھی مواد کو کاپی کرنا ممنوع ہے۔