ایم پی اے سردار حسین کی طرف سے تورکہو بووزند روڈ کا کریڈیٹ لینا مضحکہ خیز ہے۔نیاز اے نیازی ایڈوکیٹ

چترال ( نمائندہ چترال ایکسپریس ) پاکستان مسلم لیگ ن چترال کے ترجمان نیاز اے نیازی ایڈوکیٹ نے ایم پی اے سید سردار حسین شاہ کی طرف سے تورکہو بوزند روڈ کی تعمیر کو اپنے کھاتے میں ڈالنے کو مضحکہ خیز قرار دیتے ہوئے پُر زور الفاظ میں اس کی تردیدکی ہے ۔ اور کہا ہے ۔ کہ تورکہو میں کوئی رابطہ سڑک اگر ایم پی اے فنڈ سے تعمیر ہو رہی ہے ۔ تو اس حد تک دعوی درست ہو سکتا ہے ۔ لیکن مین تورکہو بوزوند روڈ کی تعمیر کیلئے فنڈ مہیا کرنے کا دعوی جھوٹ کا پلندہ ہے ۔ انہوں نے کہا کہ مذکورہ روڈ کیلئے وفاقی حکومت نے ایک ارب اٹھارہ کروڑ روپے مختص کیا ہے اور وزیر اعظم پاکستان نے اپنے حالیہ دورہ چترال میں جلسہ عام میں اس روڈ کا افتتاح کیا تھا ۔ نیاز اے نیازی ایڈوکیٹ نے کہا کہ ایم پی اے سید سردار حسین شاہ کے خلاف عوام مستوج تواتر سے تلاش گمشدگی کے اشتہار دے رہے تھے ۔ یکا یک تورکہو بوزوند روڈ پر وزیر اعظم کے اعلان کے مطابق کام شروع ہونے کے فوراً بعدمنظر عام پر آکر اس میگا پراجیکٹ کی کریڈٹ لینے کی کوشش کرنا سورج کو چراغ دیکھانے کے مترادف ہے ۔مسلم لیگ ن کے پارٹی ترجمان نے کہا ۔ کہ ایم پی اے سردار حسین ناکردہ منصوبوں کا کریڈٹ لینے کے اتنے شوقین ہیں ۔ تو لواری ٹنل کی تعمیر کو بھی اپنے کھاتے میں ڈالیں ۔اور حالیہ دنوں میں وزیر اعظم پاکستان کی طرف سے منظور شدہ 51کروڑ روپے کے بحالی کے کاموں پر بھی اپنی تختی لگائیں ۔نیز وفاقی حکومت کی طرف سے سینگور پاور ہاؤس کی اپگریڈیشن کی منظوری پر بھی مہر لگانے سے ایم پی اے کو کوئی نہیں روکتا ۔ انہوں نے کہا ۔ کہ مرکزی حکومت کی طرف سے چترال میں میگا پراجیکٹس کا جال بچھایا جارہا ہے ۔ اور اُن پر انتہائی تیزی سے کام جاری ہیں ۔ ایم پی اے چترال سردار حسین کس کس کو اپنے کھاتے میں ڈالیں گے ۔ نیاز اے نیازی نے ایم پی اے سردار حسین کو مشورہ دیا ۔ کہ وہ وفاقی حکومت پر تنقید کرنے کی بجائے تورکہو روڈ پر کام کی رفتار اور بروقت تکمیل کیلئے اپنا کردار اداکریں ۔
اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں

اترك تعليقاً

زر الذهاب إلى الأعلى
error: مغذرت: چترال ایکسپریس میں شائع کسی بھی مواد کو کاپی کرنا ممنوع ہے۔