ایم پی اے سید سردار حسین کا کھوت کا دورہ،محکمہ خوراک کی طرف سے خراب گندم کی فراہمی پر سخت برہمی کا اظہار

چترال(نمائندہ چترال ایکسپریس)ایم پی اے سید سردار حسین کے دورہ کھوت کے دوران عوام کی طرف سے محکمہ خوراک کی طرف سے عوام کو خراب گندم کی ترسیل کی شکایات پر ایم پی اے نے نوٹس لیتے ہوئے اچانک کھوت کے ایک دور آفتادہ گاؤں پترامیزمیں ایک گھر میں جاکر 3500روپے میں 100کلو کے حساب سے خریدے ہوئے آناج کا معائنہ کیا۔گند سے بھرے ہوئے بوری کو صاف کرنے کے بعد وزن 55کلو نکلا اور 45کلو گند بھرا ہوا تھا۔اس موقع پر ایم پی اے نے سخت برہمی کا اظہار کر کے بتایا کہ محکمہ خوراک کی طرف سے ہزاروں ٹن کے حساب خراب اور پُرانے گندم کو تلف کرنے اور نیلام کرنے کے واضح حکم کے باوجود محکمہ خوراک کے اہلکار ایسی خراب اور ناقص گندم کو پسماندہ علاقوں میں غریب عوام کو فراہم کررہی ہیں جو کہ ان بے سہارا غریب لوگوں پر ظلم کے مترادف ہے۔اُنہوں نے کہا کہ میں محکمہ خوراک کے ان کرپٹ اہلکاروں کو انصاف کے کٹہرے میں لانے کے لیے ڈائریکٹر فوڈ۔وزیر خوراک سے بات کرونگا،اس میگا کرپشن اسکنڈل کو بے نقاب کرنے کے لیے میں اس مسئلے کو صوبائی اسمبلی کے اجلاس میں بھی اُٹھاؤنگا تاکہ غریب لوگوں کو گند کھلانے والے مجرمان کے چہرے عوام کے سامنے آسکے۔

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں

اترك تعليقاً

زر الذهاب إلى الأعلى
error: مغذرت: چترال ایکسپریس میں شائع کسی بھی مواد کو کاپی کرنا ممنوع ہے۔