پاکستان ڈیفنس فورس پنشنرز ضلع چترال کا اجلاس .چیف آف آرمی سٹاف جنرل راحیل شریف کا دل کی گہرائیوں سے شکریہ ادا

چترال ( نمائندہ چترال ایکسپریس) پاکستان ڈیفنس فورس پنشنرز ضلع چترال کا ایک غیر معمولی اجلاس زیر صدارت لفٹننٹ کرنل (ر) سردار محمد خان ضلع کونسل ہال چترال میں منعقد ہوا ۔ جس میں بڑی تعداد میں فورس کے پنشنرز نے شرکت کی ۔ اجلاس میں صدر اجلاس نے تمام پنشنرز مردو خواتین کو اس امر سے آگاہ کیا ۔ کہ سول پنشنر ملازمین کی طرح پاک آرمی کے پنشنرز کا ماہوار پنشن کے ساتھ آوٹ ڈور میڈیکل الاؤنس کا جو دیرینہ مطالبہ تھا ۔ اب وہ مطالبہ معلومات کے مطابق منظوری کے آخری مراحل میں ہے ۔ جو کہ تمام پنشنروں کیلئے ایک بہت بڑی خوشخبری ہے ۔ انہوں نے اس مطالبے پر غور کرنے پر چیف آف آرمی سٹاف جنرل راحیل شریف کا دل کی گہرائیوں سے شکریہ ادا کیا ۔ اور درازی عمر کیلئے دُعا کی ۔ انہوں نے کہا ۔ کہ پاک آرمی کے پنشنروں کے اس مطالبے کی منظوری کے بعد اُنہیں آوٹ ڈور علاج کیلئے مقامی میڈیکل سٹورز ، بی ایچ یواور آر ایچ سیز سے ادویات کے حصول میں آسانی ہوگی ۔ نیز ان ڈور علاج کیلئے خاص بیماری کی صورت میں فری علاج میسر ہوگی ۔ مذکورہ منظوری سے آوٹ ڈور الاونس پنشنرز آفیسرز کیلئے 20فیصد اور جے سی اوز و او آر کیلئے 25فیصدکے حساب سے ملے گی ۔ واضح رہے ۔ کہ پاک آرمی کے پنشنرز کا یہ مطالبہ عرصے سے چلا آرہا تھا ۔ جو کہ اب روبعمل ہونے کے آخری مراحل میں ہے ۔ اجلاس کے تمام شرکاء نے انتہائی خوشی کا اظہار کیا ۔ اور پاک وطن کی بقا اور سالمیت کیلئے اپنا تن من دھن کی قربانی ہمہ وقت دینے کے عزم کا اظہار کیا ۔

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں

اترك تعليقاً

زر الذهاب إلى الأعلى
error: مغذرت: چترال ایکسپریس میں شائع کسی بھی مواد کو کاپی کرنا ممنوع ہے۔