واٹر یوز منیجمنٹ پلان بہت ہی اہمیت کا حامل ہے جس کے لئے کمیونٹی کے ممبران مبارک باد کے مستحق ہیں۔مس توحیدگل

چترال (نمائندہ چترال ایکسپریس) انٹرکواپریشن کے پراجیکٹ واٹر فار لائیولی ہڈ کے تحت ضلعے کے چار مختلف علاقوں ارندو، شیشی کوہ ، بریر اور گبور میں واٹر یوزر ایسوسی ایشن کی سالانہ اسمبلی منعقدہوئی جس میں انہوں نے اپنی سالانہ کارکردگی رپورٹ پیش کی۔ سوئس ایجنسی فار ڈیویلپمنٹ اینڈ کواپریشن (ایس ڈی سی) کی مالی تعاون سے اس پراجیکٹ نے آبنوشی اور آبپاشی کے لئے متعدد منصوبے مکمل کرلی ہے جبکہ پانی کے ضیاع کو روکنے اور اس کا مقامی قدیم رواج اور روایات کے مطابق استعمال کو یقینی بنانے کے لئے کام کررہی ہے۔ اسمبلی میں شرکت کے لئے چاروں علاقوں سے ایسوسی ایشن کے ممبران اور عہدیداراں کثیر تعداد میں شریک ہوئے ۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے آئی۔سی کے ڈپٹی ٹیم لیڈر مس توحیدگل نے کہا کہ ایسوسی ایشنوں کی طرف سے تیارکردہ واٹر یوز منیجمنٹ پلان بہت ہی اہمیت کا حامل ہے جس کے لئے کمیونٹی کے ممبران مبارک باد کے مستحق ہیں جس سے پانی کے استعمال اور اس سلسلے میں کوئی بھی منصوبہ شروع کرنے میں بڑی مدد ملے گی۔ انہوں نے کہاکہ اس پراجیکٹ کے لئے ہم نے ایسے علاقوں کا انتخاب کیا ہے جوکہ ماحولیاتی لحاظ سے انتہائی نازک ہیں جہاں اس پراجیکٹ کے دور رس اثرات مرتب ہوں گے اور اس پراجیکٹ کے خاتمے کے بعد بھی ایسوسی ایشن مکمل شدہ منصوبہ جات کی پائیداری کو یقینی بنائیں گے۔ اس موقع پر آغاخان بلڈنگ اینڈ پلاننگ سروس کے آرپی ایم محمد کرم اور فوکس کے آرپی ایم امیر محمد اور آئی۔سی کے ریجنل انجینئر ساجد حسین بھی موجود تھے۔ایریگیشن، پبلک ہیلتھ انجینئرنگ ڈیپارٹمنٹ اور ضلعی حکومت کے محکمہ جات کے افسران کا اس موقع پر غیر حاضری پر بعض حاضریں نے افسوس کا اظہار کیا۔

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں

اترك تعليقاً

زر الذهاب إلى الأعلى
error: مغذرت: چترال ایکسپریس میں شائع کسی بھی مواد کو کاپی کرنا ممنوع ہے۔