تازہ ترین

ڈگری کالج چترال کے 50 طلباء نے پی ایس ایف میں شمولیت اختیار کی

چترال (نمائندہ چترال ایکسپریس) عوامی نیشنل پارٹی گذشتہ کئی دنوں سے چترال میں کافی متحرک نظر آرہی ہے۔ پچھلے دنوں پارٹی کے صوبائی رہنما اور سابق وزیراعلی امیر حیدر ہوتی کے چترال کے موقع پر جہاں کئی ایک سرکردہ شخصیات نے عوامی نیشنل پارٹی میں شمولیت اختیار کی وہاں طلبہ تنظیموں کی جانب سے بھی کل شمولیتی تقریب عوامی نیشنل پارٹی کے ضلعی صدر دفتر واقع میر پلازہ میں منعقد ہوئی جہاں ضلع چترال کے سب سے بڑے تعلیمی درسگاہ گورنمنٹ ڈگری کالج چترال کے 50 طلباء نے عوامی نیشنل پارٹی میں شمولیت کا اعلان کردیا۔

شمولیتی تقریب کے بعد ہمارے نمائندے سے بات کرتے ہوئے اے این پی کے ضلعی جنرل سیکٹریری میر عباد الرحمن نے کہا کہ اے این پی پاکستان کا مقبول ترین جماعت ہے اور آئندہ کے انتخابات میں کامیابی انہی کی ہوگی۔ کیونکہ نے اپنے دور حکومت میں ریکارڈ کام کئے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ چترال کے دیگر کالجوں سے بھی سینکڑوں کے تعداد میں طلباء پی ایس ایف کو جوائن کررہے ہیں۔

اترك تعليقاً

زر الذهاب إلى الأعلى
Ads Blocker Image Powered by Code Help Pro

Ads Blocker Detected!!!

We have detected that you are using extensions to block ads. Please support us by disabling these ads blocker.

Powered By
100% Free SEO Tools - Tool Kits PRO

اشتہارات بند کیوں ہیں؟۔

براہِ کرم ہمارے پلیٹ فارم کو سپورٹ کرنے کے لیے اشتہارات کو روکنے والی ایپ بند کر دیں۔ آپ کی معاونت ہمارے لیے اہم ہے۔