تازہ ترین

لاوی ہائیڈو پاؤر پراجیکٹ میں کام کا باقاعدہ آغاز،چترال کیلئے صوبائی حکومت کا عظیم تحفہ ہے۔ارشاد مکررؔ

دروش( نمائندہ چترال ایکسپریس) دروش شہر کے جنوب کی طرف علاقہ لاوی میں لاوی ہائیڈو پاؤر پراجیکٹ 69میگا واٹ پر صوبائی حکومت کی طرف سے کام کا آغاز ہوگیاہے۔پاکستان تحریک انصاف کے ضلعی رہنما ارشاد مکرر نے ایک اخباری بیان دیتے ہوئے کہا کہ انٹر نیشنل کمپنی کے اعلیٰ حکام سائڈ پر پہنچ چکے ہیں اور کام کا بہ غور جائزہ لیا جارہا ہے۔ لاوی ہائیڈو پاؤر پراجیکٹ میں دروش ٹو بیرگا نسار شیشی کوہ روڈ، ایک عدد جدید ہسپتال اور سکول بھی پراجیکٹ میں شامل ہیں۔ لاوی پراجیکٹ کیلئے صوبائی حکومت نے 20ارب روپے کے خطیر فنڈز ریلیز کے ہیں۔یاد رہے کہ مذکورہ پراجیکٹ کئی سالوں سے التوا کا شکار رہا۔ کسی صوبائی حکومت کو مذکورہ پراجیکٹ پر کام کرنے کی توفیق نصیب نہیں ہوئی۔آخر کا ر پارلیمانی سیکرٹری ایم پی اے بی بی فوزیہ کیfozia خصوصی دلچسپی اور صوبائی حکومت کی چترال کی عوام سے دلچسپی سے مذکورہ پراجیکٹ پر کام کا آغاز کیا گیا ہے جو کہ صوبائی حکومت کی طرف سے چترال عوام کیلئے ایک عظیم تحفہ ہے۔مقامی لوگو ں کے علاوہ صوبے کے دوسرے اضلاع بلکہ مرکز بھی لاوی ہائیڈو پراجیکٹ سے استعفادہ کریں گے اورمذکورہ پراجیکٹ میں نوجوانوں کیلئے روزگار کے وسیع مواقع میسر آسکیں گے۔جس سے علاقے کے لوگوں کی قسمت بدلے گی۔مذکورہ پراجیکٹ شروع ہونے کے ساتھ علاقے کے لوگوں میں خوشی کی لہردوڑ گئی ہے۔آخر میں ارشاد مکرر نے علاقے کی لوگوں کی جانب سے صوبائی حکومت اور خاص کر پارلیمانی سیکرٹری بی بی فوزیہ کا شکریہ ادا کیا۔
اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں

متعلقہ

اترك تعليقاً

زر الذهاب إلى الأعلى