تازہ ترین

مبارک خان مبارک مرحوم کی یاد میں ریڈیو پاکستان چترال کے اسٹوڈیو ایک پروگرام منعقد

چترال ( نمائندہ چترال ایکسپریس ) چترال کے ممتاز شاعر و ادیب و فنکار مبارک خان مبارک کی وفات کے بعد اُن کی یاد میں ایک پروگرام ریڈیو پاکستان چترال کے اسٹوڈیو میں منعقد ہو ا ۔ اس پروگرام میں میزبانی کے فرائض معروف شاعر اقبال الدین سحر نے انجام دی ،جبکہ مایا ناز دانشور اور کالم نگار ڈاکٹر عنایت اللہ فیضی ، معروف محقق پروفیسر ممتاز حسین اور سینئر صحافی محکم الدین نے پروگرام میں شرکت کی ۔ انہوں نے کہا ۔ کہ مبارک خان مبارک مرحوم نے عوامی شاعر کے طور پر چترال کے لوگوں کے دلوں میں مقام پایا ۔ اور عوام کے درد کو محسوس کرتے ہوئے اپنے اشعار کو زبان دے کر ایک نڈر لیڈر کے طور پر پیش کیا ۔ اور حقیقی معنوں میں عوام کی ترجمانی کی ۔ انہوں نے کہا ۔ کہ چترال کے ہر مسئلے کو انہوں نے نہ صرف اشعار کے قالب میں ڈالا ۔ بلکہ اپنے کلام کو ترنم کی زبان میں پیش کرکے دادو تحسین حاصل کی ۔ حاضرین نے کہا ۔ کہ انہوں نے شاعری کے ہر صنف پر طبع ازمائی کی ۔اور خوب کی ، انہوں نے اسلامی تعلیمات کو جہاں موضوع سخن بنایا ، وہاں بزرگوں کے حالات کو قوالی کا جامہ پہنا کر نوجوان نسل کو والدین ، اساتذہ اور بزرگوں کے احترام کی نصیحت کی ۔ اسی طرح چترال کے اقدار کی پاسداری ثقافت و روایات کے تحفظ کے حوالے سے بھی اپنے کلام کے ذریعے کھو قوم کو جھنجھوڑنے کی بھر پور کوشش کی ۔ انہوں نے کہا ۔ کہ مبارک خان مبارک مرحوم نہ صرف شاعر و ادیب تھے ۔ بلکہ بیک وقت اُس میں کئی خوبیاں اور صلاحیتیں موجود تھیں ۔ انہوں نے چوب سازی کو بھی کمال تک پہنچایا ۔ اور فنکاری میں بھی اپنا ایک الگ مقام رکھتے تھے ۔ آپ آزاد اور خوش طبع شخصیت کے مالک تھے ۔ اس لئے ہر کسی سے دل کھول کر ملتے ۔ انہوں نے اردومیں بھی اشعار کہے ۔ لیکن سادہ کھورار کو ہمیشہ فوقیت دی ۔ قبل از پروگرام اُن کے ایصال ثواب کیلئے دعاکی گئی ۔ جسمیں سٹیشن ڈائریکٹر ریڈیو پاکستان جاوید اقبال اور پروڈیوسر فرید احمد بھی موجود تھے ۔

اترك تعليقاً

زر الذهاب إلى الأعلى
Ads Blocker Image Powered by Code Help Pro

Ads Blocker Detected!!!

We have detected that you are using extensions to block ads. Please support us by disabling these ads blocker.

Powered By
Best Wordpress Adblock Detecting Plugin | CHP Adblock

اشتہارات بند کیوں ہیں؟۔

براہِ کرم ہمارے پلیٹ فارم کو سپورٹ کرنے کے لیے اشتہارات کو روکنے والی ایپ بند کر دیں۔ آپ کی معاونت ہمارے لیے اہم ہے۔