تازہ ترین

چترال میں ویلج کونسلوں کی آٹھ نشستوں کیلئے مقابلے

چترال ( نمائندہ چترال ایکسپریس) چترال میں ویلج کونسلوں کی آٹھ نشستوں کیلئے مقابلے ہوئے ۔ جن میں سے پانچ نشستیں بلا مقابلہ ہو چکی ہیں ۔ یہ نشستیں بعض نمایندگان کی وفات اور بعض کی اپنے عہدوں سے مستعفی ہونے کی بنا پر خالی ہوئی تھیں ۔ بلا مقابلہ ہونے والوں میں رمبور ، وورکوپ ، ہرت کریم آباد ، ایون ٹو اور تریچ کی نشستیں شامل ہیں ۔ ایون ون کی ایک جنرل کونسلر کی نشست کیلئے پانچ امیداوروں ، یوتھ کی نشست کیلئے تین اسی طرح بروز میں یوتھ کی ایک نشست کیلئے تین امیدواروں کے مابین مقابلہ ہوا ۔الیکشن کیلئے وی سی بروز میں میں دو پولنگ سٹیشنز ، چھ پولنگ بوتھ ، جبکہ ایون میں ون کیلئے پانچ پولنگ سٹیشنز اور گیارہ پولنگ بوتھ قائم کئے گئے تھے ۔ ایون ون میں ووٹروں کی مجموعی تعداد 3316اوربروز وی سی میں ووٹروں کی تعداد 1939تھی ۔ انتخابات کے دوران امن و امان کو برقرار رکھنے کیلئے فل پروف سکیورٹی دی گئی اور انتظامیہ کے آفیسران نے انتخابی حلقوں کا دورہ کیا ۔

اترك تعليقاً

زر الذهاب إلى الأعلى
Ads Blocker Image Powered by Code Help Pro

Ads Blocker Detected!!!

We have detected that you are using extensions to block ads. Please support us by disabling these ads blocker.

Powered By
Best Wordpress Adblock Detecting Plugin | CHP Adblock

اشتہارات بند کیوں ہیں؟۔

براہِ کرم ہمارے پلیٹ فارم کو سپورٹ کرنے کے لیے اشتہارات کو روکنے والی ایپ بند کر دیں۔ آپ کی معاونت ہمارے لیے اہم ہے۔