تازہ ترین

کمانڈنٹ چترال سکاؤٹس کرنل نظام الدین شاہ کا دورہ تریچ ویلی

چترال(نمائندہ چترال ایکسپریس)کمانڈنٹ چترال سکاؤٹس کرنل نظام الدین شاہ نے تریچ ویلی کا دورہ کیا۔دورے میں کمانڈنٹ تریچ بالا شاگرام میں لوگوں سے ملے اور اُن کے مسائل سُنے۔علاقے کا دورہ کرنے پر عمائدین اور معتبرات نے کمانڈنٹ کا شکریہ ادا کیا۔کرنل نظام الدین شاہ گورنمنٹ ہائی سکول لونکوہ(تریچ پائین)گئے جہاں سکول کے اساتذہ اور بچوں نے اُن کو اپنے درمیان پاکر شاندار الفاظ میں اُنہیں خوش آمدید کہا۔سکول میں کمانڈنٹ نے سکول کے بچوں اور بچیوں سے مخاطب ہوکر تعلیم کی اہمیت پر زور دیا اور کہا کہ CPECمنصوبہ پہلے صرف ایک ملک کا منصوبہ تھا ابھی تمام دنیا پاکستان کی طرف متوجہ ہوئی ہے اور اب روس ،برطانیہ،فرانس،ایران اور دنیا کے بہت سے ممالک اس منصوبے میں شمولیت کے خواہشمند ہیں۔جن کیلئے آپ اپنے آپ کو تیار رکھیں اور اچھی تعلیم کی حصول پر توجہ دیں۔اُنہوں نے سکول کے طلباء میں مٹھایاں تقسیم کی اور بچوں کے شوق کو مدنظر رکھتے ہوئے سپورٹس کِٹس کیلئے دس ہزار روپے پرنسپل کے حوالہ کیا تاکہ تعلیم کے ساتھ ساتھ فزیکل فٹنس پر بھی توجہ دے سکیں۔ واپسی پر کمانڈنٹ چترال سکاؤٹس نے تورکہو رائین میں ریٹائرڈ صوبیدارمیجر سید حسن کے والد کے انتقال پر اُن کے گھرجاکر تعزیت کی اورمرحوم کی ایصال ثواب کے لئے فاتحہ خوانی کی۔

اترك تعليقاً

زر الذهاب إلى الأعلى
Ads Blocker Image Powered by Code Help Pro

Ads Blocker Detected!!!

We have detected that you are using extensions to block ads. Please support us by disabling these ads blocker.

Powered By
100% Free SEO Tools - Tool Kits PRO

اشتہارات بند کیوں ہیں؟۔

براہِ کرم ہمارے پلیٹ فارم کو سپورٹ کرنے کے لیے اشتہارات کو روکنے والی ایپ بند کر دیں۔ آپ کی معاونت ہمارے لیے اہم ہے۔