تازہ ترین

مشکلات سے دوچار لوگوں کے مسائل حل کرنا پی پی پی کے رہنماؤں کی اولین ترجیح ہے ۔ایم پی اے سلیم خان

چترال(نمائندہ چترال ایکسپریس ) ایم پی اے چترال چیرمین ڈیڈک سلیم خان نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی نے پسماندہ علاقوں کی ترقی کو اہمیت دی ۔ اور مشکلات سے دوچار لوگوں کے مسائل حل کرنا پی پی پی کے رہنماؤں کی اولین ترجیح ہے ۔ یہی وجہ ہے کہ مشکلات اور مسائل سے دوچار لوگ پیپلز پارٹی کو اپنا پارٹی سمجھتے ہیں ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پاک افغان سرحدی علاقہ ارندو میں ایک بڑے شمولیتی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ اس موقع پر پارٹی کے کارکناں کی بڑی تعدادموجود تھی ۔ 20161118_142422انہوں نے کہا ۔ کہ ارندو کے عوام کا پیپلز پارٹی کے ساتھ بہت مضبوط رشتہ ہے ۔ اور ہم اس باہمی تعلق کو مزید پائیدار بنانا چاہتے ہیں ۔ اُنہوں نے یوسی ارندو میں بطور ایم پی اے ترقیاتی منصوبوں کا تفصیل سے ذکر کیا ۔ اور کہا ۔کہ ارندو ایک دور اُفتادہ سرحدی یوسی ہے ۔ جس کے مسائل حل کرنے پر بھر پور توجہ دی جائے گی ۔ سلیم خان نے اس موقع پر 140افراد کے خاندان سمیت پاکستان پیپلز پارٹی میں شمولیت کرنے پر وی سی ناظم ملک حاجی غازی ، سید گلاب ، بادشاہ خان اور میرزہ خان وغیرہ کا شکریہ ادا کیا ۔ اور اُنہیں مبارکباد دی ۔ اس موقع پر شمولیت کرنے والوں نے خطاب کرتے ہوئے اس عزم کا اظہار کیا ۔ کہ وہ پاکستان پیپلز پارٹی کی ترقی اور اُس کا پیغام گھر گھر پہنچانے اور سپورٹ کرنے میں اپنی تمام صلاحیتیں بروئے کا ر لائیں گے ۔ ایم پی اے سلیم خان نے کمسئے روڈ کیلئے مجموعی طور پر 30لاکھ اور واٹرسپلائی سکیم کیلئے 15لاکھ روپے کا اعلان کیا ۔ جس پر مقامی لوگوں نے اُن کا شکریہ ادا کیا ۔

اترك تعليقاً

زر الذهاب إلى الأعلى
Ads Blocker Image Powered by Code Help Pro

Ads Blocker Detected!!!

We have detected that you are using extensions to block ads. Please support us by disabling these ads blocker.

Powered By
100% Free SEO Tools - Tool Kits PRO

اشتہارات بند کیوں ہیں؟۔

براہِ کرم ہمارے پلیٹ فارم کو سپورٹ کرنے کے لیے اشتہارات کو روکنے والی ایپ بند کر دیں۔ آپ کی معاونت ہمارے لیے اہم ہے۔