ایم پی اے سردارحسین کا ایچ ای سی کے ذمہ داروں سے ملاقات،ایس بی بی یو کیمپس بونی کو بند کرنے کے فیصلے کو واپس لیکر ایک سال مزید کلاسیز کو جاری رکھنے کے لئے وائس چانسلرایس بی بی یوکو لیٹر

چترال(نمائندہ چترال ایکسپریس)شہید بے نظیر بھٹویونیورسٹی بونی کیمپس کی بندیش کے فیصلے کے بعد ایم ی اے سردار حسین نے وہاں پر زیر تعلیم طلباء کے مستقبل کے پیش نظراسلام آباد میں موجود ایچ ای سی کے ذمہ داروں اایکزیکٹیو افیسرڈاکٹر ارشاد الی اور ڈائریکٹر پی ایم ڈی محمد مظہر سید سے ملاقات کی۔اجلاس میں فوری طورپر ایس بی بی یو کیمپس بونی کو بند کرنے کے فیصلے کو واپس لیکر ایک سال مزید کلاسیز کو جاری رکھنے کے لئے وائس چانسلرایس بی بی یوکو لیٹر کرنے کا فیصلہ ہوا۔ایم پی اے سردار حسین نے ایچ ای سی کے ذمہ داروں کو یقین دلایا کہ ایس بی بی یو بونی کیمپس کے لیے مطولبہ زمین وہ کمیونٹی کی طرف سے بلکل مفت میں فراہم کرنے کو تیار ہے،اس سلسلے میں اُنہوں نے پہلے سے ہی تمام ڈکومنٹیشن کو قانونی تقاضوں کو پورا کرنے کے لیے ایس ایم بی آر تک پہنچادیا ہے۔یاد رہے کہ30تاریخ کو یونیورسٹی انتظامیہ ایس بی بی یو بونی کیمپس کو خالی کرنا شروع کردیا تھا یس موقع پر ایم پی اے سردار حسین نے پولیس کے ذریعے مداخلت کرکے سامان کو لے جانے سے منع کرکے تین دن کی مہلت لی تھی۔بروقت مداخلت کرکے یونیورسٹی کیمپس کو مزید ایک سال فعال رکھنے پر علاقے کے عوام اور طلباء نے ایم پی اے سردار حسین کا شکریہ ادا کیا ہے۔

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں

اترك تعليقاً

زر الذهاب إلى الأعلى
error: مغذرت: چترال ایکسپریس میں شائع کسی بھی مواد کو کاپی کرنا ممنوع ہے۔