تازہ ترین

27دسمبر تک مطالبات نہ مانے گئے تو گو نواز گو ہوگا،بلاول بھٹو زرداری

پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ 27 دسمبر تک مطالبات نہ مانے گئے تو گو نواز گو ہوگا

تفصیلات کے مطابق لاہور میں پیپلز پارٹی کے یوم تاسیس پر منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انھوں نے کہا حکومت نیشنل ایکشن پلان پر عمل درآمد میں ناکام ہے۔اس موقع پر بلاول بھٹو زرداری نے گو نثار گو کے نعرے لگوائے اور کہا کہ یہ نعرے سندھ بلوچستان سے نہیں بلکہ تخت لاہور کے اندر سے آرہے ہیں انھوں نے کہا کہ شہید کبھی نہیں مرتے ہم جانتے ہیں کہ ذوالفقار علی بھٹو اور بے نظیر بھٹو آج بھی زندہ ہیں۔

انھوں نے کہا کہ ن لیگ کا ایکشن پلان ناکام پلان بن چکا ہے نوازشریف نے آج تک ہمارے پہلے مطالبے کو تسلیم نہیں کیا ہم بھی میٹرو چاہتے ہیں مگر پہلے روٹی پانی اورکپڑا اور مکان چاہتے ہیں ورکرز کنونشن سے خطاب میں انھوں نے کہا کہ حکومت کے رویئے سے تنگ آگیا ہوں 27 دسمبر تک وزیراعظم میرے مطالبے مان لیں ورنہ گو نواز گو ہوگا بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ تخت رائے ونڈ والے ڈر چکے ہیں مان لو آپ ناکام ہوچکے ہو۔

اترك تعليقاً

زر الذهاب إلى الأعلى
Ads Blocker Image Powered by Code Help Pro

Ads Blocker Detected!!!

We have detected that you are using extensions to block ads. Please support us by disabling these ads blocker.

Powered By
100% Free SEO Tools - Tool Kits PRO

اشتہارات بند کیوں ہیں؟۔

براہِ کرم ہمارے پلیٹ فارم کو سپورٹ کرنے کے لیے اشتہارات کو روکنے والی ایپ بند کر دیں۔ آپ کی معاونت ہمارے لیے اہم ہے۔