فوڈ گرین سپروائزروں اور چوکیداروں کی اسامیوں کی سیلیکشن کے لئے انٹرویوز سوات کی بجائے چترال ہی میں لئے جائیں۔مولانا جمشید احمد

چترال (نمائندہ چترال ایکسپریس) جماعت اسلامی ضلع چترال کے امیر مولانا جمشید احمد نے حکومت سے پرزورمطالبہ کیا ہے کہ ضلع چترال کے بعض گرین گوداموں میں فوڈ گرین سپروائزروں اور چوکیداروں کی اسامیوں کی سیلیکشن کے لئے انٹرویوز سوات کی بجائے چترال ہی میں لئے جائیں کیونکہ ضلعے کے دوردراز علاقوں سے تعلق رکھنے والے امیدواروں کے لئے ہزاروں روپے خرچ کرکے سوات جانا ممکن نہیں ہوگا ۔ ایک اخباری بیان میں انہوں نے اس بات پر افسوس کا اظہار کیا ہے کہ چترال سے سینکڑوں امیدواروں سے ٹیسٹ اور انٹرویو لینے کے لئے محکمہ خوراک کے افسران چترال آنے کی بجائے ان کو سوات بلارہے ہیں جوکہ نہایت نامناسب اور غیر معقول بات ہوگی ۔ انہوں نے کہاکہ ایک امیدوار کو چترال سے منگورہ سوات کا سفر کرنے اور ہوٹلوں میں تین دن قیام کرنے میں دس ہزار روپے سے ذیادہ اخراجات کا سامنا کرنا پڑے گاجبکہ لواری ٹاپ روڈ کسی بھی وقت برفباری کی وجہ سے بند ہوسکتی ہے ۔

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں

اترك تعليقاً

زر الذهاب إلى الأعلى
error: مغذرت: چترال ایکسپریس میں شائع کسی بھی مواد کو کاپی کرنا ممنوع ہے۔