تازہ ترین

 یوسی عشریت میں اے کے ار ایس پی کے تعاون سے بننے والے پاور ہاوس کوفوراً بند کیا جاے۔صلاح الدین طوفان

دروش (نمائندہ چترال ایکسپریس)جے یو ۤئی رہنما سابق سالار جے یو آئی خیبر پختنونخواہ صلاح الدین طوفان نے ایک اخباری بیان میں کہا ہے کہ یو سی عشریت جے یو آی کےناظم مولاناانعاام لحق اور جماعت اسلامی کے نایب ناظم رویدار کے حلقے میں متنا زعہ این جی او آغا خان فاونڈیشن ایک بار پھر سرگرم عمل ھے اور اپنے مشن کا آغاز یو سی عشریت میں باقاعدہ بجلی گھر کے افتتاح سے کر چکا ھے ۔اُنہوں نے کہا کہ یوسی ناظمین عشریت کی خاموشی اور ضلعی مذھبی جماعتوں کی اتحادی حکومت کی چشم پوشی معنی خیز ہے مذھبی جماعتوں کی اتحادی حکومت میں اغا خآن فاونڈیشن گا میدان میں اتر کر اپنے مشن کا اغاز کرنا کسی تخریبی مہم سے خالی نہیں۔اُنہوں نے کہا کہ  ھم مسلمانان چترال ضلعی حکومت سے بھر پور اور پرزور مطالبہ کرتے ھیں یو سی عشریت میں اے کے ار اس پی کے تعاون سے بننے والے پاور ھاوس ف کوفوراً بند کیا جاے اگر ہمارے مطالبے  پرعمل درآمد نہ ھوا توہم ہر صورت میں آغا خآن فاونڈیشن اور ضلعی حکومت کے خلاف بھر پور تحریک چلانے کا اعلان کرینگے۔

Advertisements

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں

متعلقہ

اترك تعليقاً

زر الذهاب إلى الأعلى