تازہ ترین

غیراعلاانیہ لوڈ شیڈنگ کے خلاف جماعت اسلامی ضلع چترال کا جلسہ۔حکومت ستے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ

چترال (نمائندہ چترال ایکسپریس) چترال شہر اور مضافات میں پیسکو کی طرف سے غیر اعلاانیہ لوڈ شیڈنگ کے خلاف جماعت اسلامی ضلع چترال نے شاہی بازار مسجد سے جلوس نکالا جوکہ پی آئی اے چوک پہنچ کر جلسے میں بدل گئی جس سے جماعت اسلامی کے ضلعی امیر مولانا جمشید احمد ، نائب تحصیل ناظم خان حیات اللہ خان ، تحصیل امیر عتیق الرحمن اور نائب سیکرٹری قاری فدا محمد نے خطاب کرتے ہوئے پیسکو کو کڑی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہاکہ غیر اغلانیہ طور پر کئی کئی گھنٹوں کی لوڈ شیڈنگ اورانتہائی کم وولٹیچ سے اہالیاں چترال کی زندگی اجیرن ہوگئی ہے ۔ انہوں نے اس بات پر حیرت کا اظہار کیاکہ ایک طرف وزیر اعظم نواز شریف نے گزشتہ ماہ اپنے دورہ چترال کے دوران چترال میں بجلی کی لوڈ شیڈنگ نہ کرنے کا حکم دیا تھا مگر اس کے برعکس بجلی کی فراہمی کی حالت پہلے سے بھی ذیادہ خراب ہے ۔ ان کاکہنا تھاکہ ملک کے دیگر حصوں میں بجلی کی لوڈ شیڈنگ میں خاطر خواہ کمی ہوئی ہے اور غیر اغلانیہ لوڈ شیڈنگ سے صارفین کی جان چھوٹ گئی ہے لیکن چترال میں بجلی کی فراہمی ذیادہ بدترہے جس کا حکومت کو فوری نوٹس لینا چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ ایک ہفتے کے اندر اندر صورت حال میں بہتری نہ لانے پر وہ پیسکو کے مقامی دفتر کو تالا لگانے پر مجبورہوں گے۔ اس موقع پر گولین گول میں ایک این جی او کی
طرف سے زیر تکمیل بجلی گھر کے کام میں تیزی لانے اور اسے جلد مکمل کرکے چترال ٹاؤن کے عوام کو لوڈ شیڈنگ کی اندوہناک اذیت سے نجات دلانے کا مطالبہ کیا گیا۔

اترك تعليقاً

زر الذهاب إلى الأعلى
Ads Blocker Image Powered by Code Help Pro

Ads Blocker Detected!!!

We have detected that you are using extensions to block ads. Please support us by disabling these ads blocker.

Powered By
Best Wordpress Adblock Detecting Plugin | CHP Adblock

اشتہارات بند کیوں ہیں؟۔

براہِ کرم ہمارے پلیٹ فارم کو سپورٹ کرنے کے لیے اشتہارات کو روکنے والی ایپ بند کر دیں۔ آپ کی معاونت ہمارے لیے اہم ہے۔