تازہ ترین

دعوت و عزیمت ضلع چترال کے تمام تحصیل و یونٹس کو ختم کر دیا ہے۔صدر دعوت عزیمت چترال جاوید اقبال

چترال(نمائندہ چترال ایکسپریس) دعوت و عزیمت ضلع چترال کے صدر جاوید اقبال نے تمام تحصیل و یونٹس کو ختم کر دیا ہے آئیندہ تین ما ہ کے اندر نئی یونٹ سازی ہوگی آئیند ہ تمام کیسز اور تنظیمی امورکی ذمہ داری ضلعی تنظیم ادا کریگی اور شبیر آحمد نائب صدر و جمشید آحمد فنانس سکرٹری ان کی نگر انی کرینگے ۔ایک اخباری بیان میں صدر دعوت عزیمت چترال جاوید اقبال نے کہا ہے کہ آج کے بعد کوئی کارکن اپنے مرضی سے کام نہیں کر سکے گا اپنے مرضی سے کام ذاتی تصور ہوگا اس کی ذمہ داری تنظیم پر نہیں لگی گی اور کوئی فرد آئیندہ اپنے آپ کو کسی بھی تحصیل یا یونٹ کا ذمہ دار نہیں کہے گا ۔اُنہوں نے کہا کہ چترال پولیس کے موجودہ سربراہ ڈی پی او سید اکبر علی شاہ نے منشیات کے خلاف جو اعلان جہاد کیا ہے ہم اُس کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں اوراُن کو بھر پور تعاؤن کی یقین دلاتے ہیں اور بغیرتحقیق ضلع سے باہر شادیوں کے حوالے سے چترال پولیس خاص کر اس کے لئے جو مخصوص ٹیم بنا ئی گئی ہے اس کے سربراہ انسپکٹر بزرگ دین اور اُس کے ٹیم کو بھی خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔

اترك تعليقاً

زر الذهاب إلى الأعلى
Ads Blocker Image Powered by Code Help Pro

Ads Blocker Detected!!!

We have detected that you are using extensions to block ads. Please support us by disabling these ads blocker.

Powered By
100% Free SEO Tools - Tool Kits PRO

اشتہارات بند کیوں ہیں؟۔

براہِ کرم ہمارے پلیٹ فارم کو سپورٹ کرنے کے لیے اشتہارات کو روکنے والی ایپ بند کر دیں۔ آپ کی معاونت ہمارے لیے اہم ہے۔