تازہ ترین

صحت پروگرام کے تحت غریب لوگ صحت کارڈ لینے سے محروم ہوچکے ہیں۔نادر خان نائب ناظم بلچ

چترال(نمائندہ چترال ایکسپریس) نادر خان نائب ناظم بلچ چترال نے ایک اخباری بیان میں کہا ہے کہ صوبائی حکومت خیبر پختونخواہ نے صحت کارڈ تقسیم کرنے کا جو پروگرام شروع کیا ہے اس پروگرام کے تحت غریب لوگ صحت کارڈ لینے سے محروم ہوچکے ہیں۔غریب لوگوں کے پاس دوائی خریدنے اور علاج معالجہ کرنے کیلئے وسائل موجود نہیں ہوتا۔حکومت کاپروگرام شروع کرنے کا مقصدہی غریب لوگوں کو ریلیف دیناہے،صحت کارڈ حصول کرنے کا سروے کب اور کس پروگرام کے تحت کیا گیا ہے کسی بھی فرد کو معلوم نہیں ۔اُنہوں نے صوبائی حکومت سے پرزور اپیل کرتے ہوئے کہا کہ صوبائی حکومت دوبارہ صحیح طریقے سے سروے ٹیم تشکیل دیکر غریب لوگوں کو اس پروگرام میں شامل کریں۔سروے ٹیم تشکیل کرتے وقت ویلیج کونسل کے ناظم کو شامل کیا جائے ۔کیونکہ وہ اُس علاقے کا ذمہ دار نمائندہ ہے۔اُنہوں نے کہا کہ صحت کارڈ بھی ویلج کونسل کے ناظم کے ہاتھوں تقسیم کیے جائے۔کیونکہ صوبائی حکومت نے اختیارات کو نچلی سطح پر منتقل کرچکے ہیں

اترك تعليقاً

زر الذهاب إلى الأعلى
Ads Blocker Image Powered by Code Help Pro

Ads Blocker Detected!!!

We have detected that you are using extensions to block ads. Please support us by disabling these ads blocker.

Powered By
100% Free SEO Tools - Tool Kits PRO

اشتہارات بند کیوں ہیں؟۔

براہِ کرم ہمارے پلیٹ فارم کو سپورٹ کرنے کے لیے اشتہارات کو روکنے والی ایپ بند کر دیں۔ آپ کی معاونت ہمارے لیے اہم ہے۔