تازہ ترین

معاشرے سے منشیات کا ناسور ختم کرنے کیلئے بھر پور کوشش کی جارہی ہے۔ ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنرچترال رخسانہ جبین

چترال(نمائندہ چترال ایکسپریس) ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر ایگزیکٹیومجسٹریٹ چترال رخسانہ جبین کی زیر نگرانی 3080گرام چرس11 اور28لیٹردیسی شراب تلف کئے گئے ۔ مذکورہ منشیات تھانہ آیون،بمبوریت اورکوغذی کے احاطے میں پکڑے گئے تھے ، جو کہ عدالتی کاروائی مکمل ہونے کے بعد گذشتہ روز جلائے گئے ۔ اس موقع پر ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر چترال رخسانہ جبین نے میڈیاسے گفتگوکرتے ہوئے کہاکہ معاشرے سے منشیات کا ناسور ختم کرنے کیلئے بھر پور کوشش کی جارہی ہے ۔ اور مقامی پولیس کا کردار اس حوالے سے باعث تحسین ہے ۔ تاہم اس سلسلے میں مستقل بنیادوں پر اقدامات کرنے کی ضرورت ہے ۔ انہوں نے کہا ۔ کہ حکومتی ادارے منشیات سمگلنگ اور اس کے استعمال پر اُس وقت کامیاب ہو سکتے ہیں ۔ جب کمیو نٹی اس کے قلع قمع اور خاتمے کیلئے حکومتی اداروں کی مدد کرے ۔

اترك تعليقاً

زر الذهاب إلى الأعلى
Ads Blocker Image Powered by Code Help Pro

Ads Blocker Detected!!!

We have detected that you are using extensions to block ads. Please support us by disabling these ads blocker.

Powered By
Best Wordpress Adblock Detecting Plugin | CHP Adblock

اشتہارات بند کیوں ہیں؟۔

براہِ کرم ہمارے پلیٹ فارم کو سپورٹ کرنے کے لیے اشتہارات کو روکنے والی ایپ بند کر دیں۔ آپ کی معاونت ہمارے لیے اہم ہے۔