
تازہ ترین
ڈی سی چترال کی طرف سے ڈگری کالج مسئلے کے حل کی یقین دہانی کے بعد متحدہ طلبہ محاذ کاکل کا احتجاج اگلی کال تک ملتوی کرنے کا اعلان
چترال(نمائندہ چترال ایکسپریس )متحدہ طلبہ محاذ کے صدربرادر اشفاق احمد نے ایک اخباری بیان میں کہا ہے کہ ڈگری کالج تنازعہ کے حوالے سے ڈپٹی کمشنر چترال کی طرف سے مسئلے کے حل کی یقین دہانی کے بعد کل (7دسمبر)کے احتجاج کو ملتوی کردیا جاتا ہے۔اس حوالے سے پیش رفت ہونے کا امکان پیدا ہوا ہے اور ہم اُمید کرتے ہیں کہ ڈی سی چترال خصوصی دلچسپی سے اخراج شدہ طلبہ کو بحال کرکے ان کا قیمتی سال ضائع ہونے سے بچائیں گے۔اور تعلیمی ادارے میں انتظامیہ اور طلبہ کے درمیان پیدا شدہ تنازعہ کو حل کرنے میں کردار ادا کریں گے۔لہذا تمام طلبہ اگلی کال تک احتجاج ملتوی کردیں۔
