تازہ ترین

چترال اسلام جہاز سانحہ سے ہونے والا نقصان تلافی ہے۔تقدیر خان جنرل سیکرٹری ویمن ونگAPML

چترال(نمائندہ چترال ایکسپریس) تقدیر خان جنرل سیکرٹری ویمن ونگAPML نے اپنے تعزیتی پیغام میں کہا ہے کہ چترال سے اسلام آباد آنے والے طیارے PK661کوجوالمناک حادثہ پیش آیا ہے اس سے ہونے والا نقصان ناقابل تلافی ہے۔ پاکستان کی دوعظیم ہستیاں جنید جمشید اور ڈی سی چترال اسامہ احمد وڑائچ جن کی اس ملک کے لیے گراں قدر خدمات ہیں بھی اس طیارے میں سوارتھے۔ اسکے علاوہ چترال سے تعلق رکھنے والے مشہور پیرا گلائیڈرشہزاد فرہاد عزیز اور دوسرے تمام چترالی بہن بھائی جو اس طیارے میں سوارتھے اللہ انکی مغفرت فرمائے اورا نہیں جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطافرمائے اور انکے لواحقین کو صبر جمیل عطافرمائے۔ حکومتی اداروں سے اپیل ہے کہ رسکیو آپر یشنز میں تیزی اختیار کی جائے اور اس واقعے کی حقیقات کرکے سامنے لائی جائیں تاکہ مشتقبل کے لیے مزید احتیاطی تدابیر اختیار کی جائیں۔

Advertisements

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں

متعلقہ

اترك تعليقاً

زر الذهاب إلى الأعلى