تازہ ترین

ضلع نائب ناظم مولانا عبدالشکور کا جہاز حادثے پردکھ اور غم کا اظہار

چترال(نمائندہ چترال ایکسپریس )ضلع نائب ناظم مولانا عبدالشکور نے چترال سے اسلام آباد جاتے ہوئے جہاز حادثے پر دکھ اور غم کا اظہار کیا ہے۔اور شہدا کے لئے بلند درجات کے لئے دعا کی ہے۔اُنہوں نے کہا کہ یہ بہت بڑا حادثہ اور انتہائی افسوسناک واقعہ ہے۔ہم شہدا کے لواحقین کے ساتھ غم میں برابر کے شریک ہیں۔اُنہوں نے شہدا کے لواحقین کو صبر کی تلقین بھی کی ہے۔اُنہوں نے کہا کہ اللہ تعالیٰ ہم سب کو اس واقعے پر صبر کی ہدیات فرمائیں۔
اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں

متعلقہ

اترك تعليقاً

زر الذهاب إلى الأعلى