تازہ ترین

پی ایم ایل (ن)ضلع چترال کے صدرسید احمد خان کا طیارے حادثے میں جان بحق ہونے والے افراد کے خاندانوں سے اظہار تغزیت

چترال (نمائندہ چترال ایکسپریس) پاکستان مسلم لیگ (ن) ضلع چترال کے صدر اور سابق ایم پی اے سید احمد خان نے طیارے کے حادثے میں جان بحق ہونے والے افراد کے خاندانوں سے اظہار تغزیت کرتے ہوئے مرحومین کے روح کی ایصال ثواب اورپسماندگان کے لئے صبر جمیل کی دعا کی ہے۔ ایک اخباری بیان میں انہوں نے کہا ہے کہ طیارے کا حادثہ اپنی نوعیت کا پہلا اور اندوہناک واقعہ تھا جس میں بیک وقت کئی قیمتی انسانوں کا ضیاع ہوا اور اسامہ احمد وڑائچ جیسے ایک اعلیٰ اور قابل منتظم سے چترالی عوام محروم ہوگئے ۔ انہوں نے کہاکہ باہمت قومیں ایسی سانحات کو انتہائی بردباری اور صبر وتحمل کے ساتھ برداشت کرتے ہیں اور مصائب والام میں سے اپنے لئے راہیں نکالتے ہیں اور چترال کے عوام بھی اس عظیم ازمائش سے کامیابی سے گزریں گے۔ انہوں نے پاکستان مسلم لیگ (ن) کی طرف سے غمزدہ خاندانوں کے ساتھ ہر ممکن تعاون کا یقین دلاتے ہوئے کہاکہ مصیبت اور غم کی اس گھڑی میں وہ بھر پورطور پر ان کے ساتھ ہیں۔

اترك تعليقاً

زر الذهاب إلى الأعلى
Ads Blocker Image Powered by Code Help Pro

Ads Blocker Detected!!!

We have detected that you are using extensions to block ads. Please support us by disabling these ads blocker.

Powered By
100% Free SEO Tools - Tool Kits PRO

اشتہارات بند کیوں ہیں؟۔

براہِ کرم ہمارے پلیٹ فارم کو سپورٹ کرنے کے لیے اشتہارات کو روکنے والی ایپ بند کر دیں۔ آپ کی معاونت ہمارے لیے اہم ہے۔