تازہ ترین

کالج میں جو ناخوشگوار واقعہ پیش آیا ،صفائی پیش کرنے پر پرنسپل صاحب نے مجھے معاف کردیا۔شاہد انور انیس

چترال(نمائندہ چترال چترال) شاہد انور انیس طالب علم گورنمنٹ ڈگری کالج چترال نے ایک اخباری بیان میں کہا ہے کہ گزشہ دنوں کالج میں جو ناخوشگوار واقعہ پیش آیا تھا، اس میں میں ذاتی طور پر شامل نہیں تھا۔ میں نے پرنسپل صاحب سے کوئی گستاخی بھی نہیں کی تھی۔ اس دن پرنسپل صاحب کا کچھ لڑکوں کے درمیاں جھگڑا ہوا تھا، اور میں اس کے بعد صورتحال کو سنبھالنے کے لیے وہاں گیا تھا۔ میں نے اپنی تقریر میں بھی پرنسپل صاحب اور دیگر اساتذہ کرام کے متلعق گستخانہ بات نہیں کی تھی۔ تاہم غلط فہمی کی وجہ سے میرا نام بھی ان طلبہ میں شامل کردیا گیا، جنہیں لڑائی کی وجہ سے کالج سے خارج کردیا گیا ہے۔ کل میری طرف سے اپنی صفائی پیش کرنے پر پرنسپل صاحب نے مجھے معاف کردیا۔ میں اس مفاہمانہ رویے پر پرنسپل صاحب کا مشکور ہوں

اترك تعليقاً

زر الذهاب إلى الأعلى
Ads Blocker Image Powered by Code Help Pro

Ads Blocker Detected!!!

We have detected that you are using extensions to block ads. Please support us by disabling these ads blocker.

Powered By
100% Free SEO Tools - Tool Kits PRO

اشتہارات بند کیوں ہیں؟۔

براہِ کرم ہمارے پلیٹ فارم کو سپورٹ کرنے کے لیے اشتہارات کو روکنے والی ایپ بند کر دیں۔ آپ کی معاونت ہمارے لیے اہم ہے۔