تازہ ترین

جے یو آئی یوتھ ضلع چترال کے طرف سے سیرت کانفرنس کا انعقاد

چترال(نمائندہ چترال ایکسپریس)اتوار کے روز جے آئی یوتھ ضلع چترال کے طرف سے منعقد ہ سیرت کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے اسوہ رسول ؐ کو موجودہ دور کی انسانیت کو درپیش تمام پریشانیوں اور دکھوں کا واحد علاج قرار دیا۔کانفرنس سے Image may contain: one or more people, people sitting and indoorجماعت اسلامی ضلع چترال کے امیر مولانا جمشید احمد،جے آئی یوتھ کے ضلعی صدر وجیح الدین کے علاہ مقالہ نگاروں میں جماعت اسلامی ضلع چترال کے نائب امیر اور دانشور قاضی سلامت اللہ،گورنمنٹ کالج چترال کے اسسٹنٹ پروفیسر ضیاء الحق اور ہائی سکول مروئی کے ہیڈ ماسٹرسید الابرار شامل تھے۔اُنہوں نے حیات طیبہ کے مختلف پہلوؤں پر روشنی ڈالی۔اُنہوں نے کہا کہ حضورﷺکی ذات اقدس ہی ہے جوتمام نوع انسان کیلئے ایک مکمل لائحہ عمل اور ضابطہ حیات ہے۔آپؐ ہی وہ فرد کامل ہیں جن میں اللہ رب العزت نے وہ تمام اوصاف جاگزیں کئے ہیں جو انسانی زندگی کیلئے مکمل لائحہ عمل بن سکتے ہیں۔آپ ؐ کا پچپن،جوانی،اوربڑھاپا یعنی آپ ؐ کی مکمل زندگی ہمارے لئے بہترین نمونہ ہے۔Image may contain: 1 person, sitting and indoorاُنہوں نے کہا کہ اگر آج آقائے کائنات کے غلام اپنے سینوں میں آپ ؐکی شجاعت بھرلیں تو دنیا کی کوئی طاقت ان کا مقابلہ نہیں کرسکتی۔ کانفرنس میں مختلف طبقہ فکر سے تعلق رکھنے والوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔

Advertisements

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں

متعلقہ

اترك تعليقاً

زر الذهاب إلى الأعلى