تازہ ترین

چترال سکاؤٹس کے زیر اہمتام ایف سی پی ایس میں محفل عید ملاالنبی کانفرنس

چترال(نمائندہ چترال ایکسپریس)پیر کے روز 12ربیع الاول کے مناسبت سے چترال سکاؤٹس ہیڈکوارٹر چترال میں مختلف تقاریب منعقد ہوئے۔فجر کی نماز کے بعد قرآن خوانی کی گئی۔جس میں کمانڈنٹ چترال سکاؤٹس کرنل نظام الدین شاہ ،سرکاری آفسران اور کثیر تعداد میں جوانوں نے شرکت کی۔جس میں ملک کی بقاء ،سلامتی اور استحکام کیلئے خصوصی دعا کی گئی۔اس کے بعدایف سی پی ایس چترال میں ایک پررونق تقریب کا بھی اہتمام کیا گیا۔جس میں چترال کے نامور علماء کرام اورسول سوسائٹی کے لوگ شریک ہوئے ۔کمانڈنٹ چترال سکاؤٹس اور علماء کرام مولانا حفیظ الرحمن،ڈسٹرکٹ خطیب مولانا فضل مولا ،مولانا حبیب اللہ اور بچوں نے  سیرت طیبہ پر روشنی ڈالی اورحمد باری تعالیٰ اورنعت رسول مقبول پیش کی۔آخر میں استاد لاساتذہ مولانا حفیظ الرحمن نے سلامتی استحکام کے لئے دعا کی۔
اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں

متعلقہ

اترك تعليقاً

زر الذهاب إلى الأعلى