
تازہ ترین
سانحہ آرمی پبلک سکول پشاور کے ایک اور طالب علم اس دار فانی سے چل بسے
چترال(نمائندہ چترال ایکسپریس)سانحہ آمی پبلک سکول میں زخمی ہونے والا ایک اور طالب علم شہید ہو گئے ۔ ارشاد حسین ولد علی ظفر جس کا تعلق کھوت چترال سے تھا آرمی پبلک سکول پشاور میں 9thکلاس کا اسٹوڈنٹ تھا۔گذشتہ سال سانحہ میں زخمی ہونے کے بعد علاج ومعالجے کے بعد وہ پھر سے اپنے علمی سفر کا آغاز کر چکا تھا۔ ان کے خون میں وائٹ بلٖڈ سیل کی کمی تھی ۔ جس کی وجہ سے اس کو وقفہ وقفہ سے خون لگتے تھے۔ گزشتہ روز سی ایم ایچ ہسپتال راولپنڈی میں اس دارفانی کو خیر باد کہہ دیا۔ کھوت کے مشہور و معروف سماجی و سیاسی شخصیت چیئر مین گلزار خان نے حکومت پاکستان سے مطالبہ کیا ہے کہ گورنمنٹ ہائی سکول کھوت کے شہید ارشاد حسین کے نا م سے منسوب کیا جائے۔
