تازہ ترین

ایون میں دانستہ طور پر ٹھیکہ دار کو سہولت دینے کی خاطر زرعی آراضی کو برباد کیا جارہا ہے۔ناظم ویلج کونسل ایون مجیب الرحمن

چترال (نمائندہ چترال ایکسپریس ) ناظم ویلیج کونسل ایون مجیب الرحمن اور ممبر ڈسٹرکٹ کونسل چترال عبدالوہاب نے کہا ہے ۔ کہ ایون کے زرخیز زمینات گذشتہ سال کے سیلاب سے مصنوعی ڈیم میں ڈوب کرتباہ ہوئے ہیں ۔ اب واپڈا کی طرف سے ہائی ٹینشن ٹاورز نصب کرکے بچ جانے والی زمینات کو بھی برباد کیا جا رہاہے ۔ جو کہ دانستہ طور پر علاقے کے غریب لوگوں پر ظلم و زیادتی کے مترادف ہے ۔ اپنے اخباری بیان میں انہوں نے کہا ۔ کہ ہم گولین ہائیڈل پاور سٹیشن کی تعمیر پرحکومت اور واپڈا حکام کے شکر گزار ہیں ۔ لیکن ٹاور ز کی تنصیب میں سراسر زیادتی کی جارہی ہے ۔ اور دانستہ طور پر ٹھیکہ دار کو سہولت دینے کی خاطر زرعی آراضی کو برباد کیا جارہا ہے ۔ جبکہ متبادل آٹانی سائڈ اور بروز مین روڈ سائڈ موجود ہیں ۔ جہاں پر بھی یہ ٹاورز نصب کئے جا سکتے ہیں ۔ انہوں نے کہا ۔ کہ چترال کے مقام جغور اور بکر آباد میں یہ ٹاورز پہاڑوں پر کھڑے کئے گئے ہیں ۔ اس سے یہ بات ثابت ہے ۔ کہ ایون میں بھی سروے میں یہ گنجائش موجود تھی ۔ اور زرخیز زمینات اور گاؤں کی آبادی کو اس سے بچایا جا سکتا تھا ۔ لیکن ایسا نہیں کیا گیا ۔ انہوں نے کہا ۔ کہ ایون کے یہ دیہات اب نالہ ایون میں آنے والے سیلاب کی وجہ سے ہمیشہ ڈیم میں ڈوب جانے کے خطرے سے دوچار ہیں ۔ ایسی صورت میں واپڈا کے ان ٹاورز کو بھی ناقابل تلافی نقصان پہنچ سکتا ہے ۔ اس لئے اب بھی واپڈا خود کو نقصان سے بچانے اور مقامی لوگوں کو مستقل پریشانی سے محفوظ رکھنے کیلئے سروے میں گنجا ئش پیدا کرکے اس کو تبدیل کرے ۔ تاکہ حکومت اور ایون کے متاثرہ لوگوں دونوں کوفائدہ ہو ۔ انہوں نے کہا ۔ کہ واپڈا ایکٹ کی تلوار لوگوں کی سروں پر لٹکا کر زیادتی کرنا مناسب نہیں ۔ بلکہ اُس میں گنجائش پیدا کرنا عین انصاف ہے ۔ اس لئے واپڈا حکام خصوصا سروے ٹیم سے اپیل ہے ۔ کہ سروے پر نظر ثانی کرکے ایون کی زرعی زمینات اور دیہات کو ہائی ٹینشن ٹاورز سے بچایا جائے ۔

اترك تعليقاً

زر الذهاب إلى الأعلى
Ads Blocker Image Powered by Code Help Pro

Ads Blocker Detected!!!

We have detected that you are using extensions to block ads. Please support us by disabling these ads blocker.

Powered By
100% Free SEO Tools - Tool Kits PRO

اشتہارات بند کیوں ہیں؟۔

براہِ کرم ہمارے پلیٹ فارم کو سپورٹ کرنے کے لیے اشتہارات کو روکنے والی ایپ بند کر دیں۔ آپ کی معاونت ہمارے لیے اہم ہے۔