تازہ ترین

ڈیٹا کلکشن اینڈ مانٰیٹرنگ اسسٹنٹ ( DCMA) احسان اللہ کو ٹیلفون پر دھمکی دینے کی پاداش میں سکول کے ٹیچرکے خلاف مقدمہ درج

چترال ( نمائندہ چترال ایکسپریس) دروش پولیس نے انڈپنڈنٹ مانیٹرنگ یونٹ (IMU)کے ڈیٹا کلکشن اینڈ مانٰیٹرنگ اسسٹنٹ ( DCMA) احسان اللہ کو ٹیلفون پر دھمکی دینے کی پاداش میں سکول کے ٹیچرکے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے ۔ تاہم اُستاد کو ضمانت قبل از گرفتاری کی وجہ سے فی الحال گرفتار نہیں کیا جاسکا ہے ۔ دروش پولیس کے مطابق احسان اللہ ڈی سی ایم اے نے گذشتہ روز گورنمنٹ ہائی سکول دروش کی وزٹ کی ۔ اور موقع پر اُستاد قاری حیدر امان کو ڈیوٹی سے غیر حاضر پاکر اُن کے خلاف قانونی کاروائی کی ۔ یہ اقدام جب قاری مذکور کو معلوم ہوا تو انہوں نے ٹیلیفون پر ڈی سی ایم اے احسان اللہ کو دھمکی دی ۔ جس پر احسان اللہ نے بالائی حکام کو حالات سے آگاہ کیا ۔ اور بالائی حکام کی ہدایت پر قاری حیدر کے خلاف زیر دفعہ ٹیلیگراف ایکٹ 506 / 25 ایف آئی آر درج کر لیا گیا ۔ تاہم قاری حیدر آمان نے ضمانت قبل از گرفتاری کر لی ہے
۔

اترك تعليقاً

زر الذهاب إلى الأعلى
Ads Blocker Image Powered by Code Help Pro

Ads Blocker Detected!!!

We have detected that you are using extensions to block ads. Please support us by disabling these ads blocker.

Powered By
Best Wordpress Adblock Detecting Plugin | CHP Adblock

اشتہارات بند کیوں ہیں؟۔

براہِ کرم ہمارے پلیٹ فارم کو سپورٹ کرنے کے لیے اشتہارات کو روکنے والی ایپ بند کر دیں۔ آپ کی معاونت ہمارے لیے اہم ہے۔