تازہ ترین

چترال کیلئے لوری ٹنل ہفتے میں ایک دن کھولنے کا حکومتی فیصلہ عوام چترال کے ساتھ مذاق کے مترادف ہے۔بونو لائز فورم کا جلسہ

چترال ( نمائندہ چترال ایکسپریس ) وکلاء کی تنظیم چترال پبلک بونو لائرز فورم کے زیر اہتمام پی آئی اے چوک چترال میں احتجاج کیا گیا ۔ Image may contain: 11 people, people standing and outdoorجس میں مختلف پارٹیوں کے قائدین و کارکناں اور سول سوسائٹی کے افراد نے بڑی تعداد میں شرکت کی ۔ جلسے سے خطاب کرتے ہوئے عبدالولی ایڈوکیٹ ، محمد حکیم ایڈوکیٹ ، نیاز اے نیازی ایڈوکیٹ ، عزیز الدین ایڈوکیٹ ، صفت زرین ، امیراللہ خان یفتالی اور دوسروں نے کہا کہ چترال کیلئے لوری ٹنل ہفتے میں ایک دن کھولنے کا حکومتی فیصلہ عوام چترال کے ساتھ مذاق کے مترادف ہے ۔ جسے کسی صورت قبول نہیں کیا جائے گا ۔ انہوں نے کہا ۔ کہ لواری ٹنل کو سردیوں میں ہمیشہ تین دن اور دو دن کھلا رکھنے کا فیصلہ ہوتا رہا ۔ Image may contain: 2 people, people standingاب اس کو ایک دن تک محدود کرنا ناقابل قبول ہے ۔ اس بار بھی اسے ہفتے میں دو دن کرکے مسئلہ حل کیا جائے ۔ بصورت دیگر ضلع بھر میں مظاہرے کئے جائیں گے ۔ انہوں نے کہا ۔ کہ ایسی حکومتیں بھی گزری ہیں ۔ کہ انہوں نے چترال کے لوگوں کی مجبوری اور مشکلات کے موقع پر فری سی ون تھرٹی جہاز میں خوراک اور مال مویشیوں کیلئے خوراک چترال پہنچا یا ۔ انہوں نے کہا ۔ کہ چترال کے لوگوں نے کشمیر میں جہاد اور اسکردو کو ڈوگرہ حکمرانوں سے فتح کرکے پاکستان کے حوالے کرکے کونسا قصور کیا ہے ۔ Image may contain: 5 people, people standing, suit and outdoorکہ تمام مصیبتیں حکومتی سطح پر یہاں نازل کرنے کی کوششیں کی جاتی ہیں ۔ انہوں نے کہا ۔ اب چترال کے لوگ کسی بھی زیادتی کو برداشت نہیں کریں گے۔ اور ظلم کا ڈٹ کر مقابلہ کریں گے ۔ انہوں نے چترال کے ایم این اے ، ایم اپی ایز کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا ۔ اور کہا ۔ کہ چترال کیلئے اُن کی کارکردی صفر ہے ۔ اس لئے اُنہیں چترال کا نمایندہ رہنے کا کوئی حق نہیں ۔ انہوں تما م ممبران اسمبلی سے فوری استعفی کا مطالبہ کیا ۔ انہوں نے کہا ۔ کہ لورای ٹاپ کی بندش سے چترال میں خوراک کیImage may contain: 5 people, beard and closeup شدید قلت کا سامنا کرنا پڑے گا ۔ اور ابھی سے کئی اشیاء کی قلت ہے ۔ لواری ٹاپ کھلنے کی صورت میں بھی بھاری گاڑیوں کیلئے اس راستے سے سامان لانا ممکن نہیں ۔ اس لئے ٹنل کو ہفتے میں دو دن ہر صورت میں کھولا جائے ۔ بصورت دیگر بھر پور احتجاج کیا جائے گا ۔

اترك تعليقاً

زر الذهاب إلى الأعلى
Ads Blocker Image Powered by Code Help Pro

Ads Blocker Detected!!!

We have detected that you are using extensions to block ads. Please support us by disabling these ads blocker.

Powered By
Best Wordpress Adblock Detecting Plugin | CHP Adblock

اشتہارات بند کیوں ہیں؟۔

براہِ کرم ہمارے پلیٹ فارم کو سپورٹ کرنے کے لیے اشتہارات کو روکنے والی ایپ بند کر دیں۔ آپ کی معاونت ہمارے لیے اہم ہے۔