تازہ ترین

چترال ٹاؤن میں بجلی کی کمی پوری کئے بغیر ایک کے۔وی بجلی بھی کسی دوسرے علاقے کو دینے کو تیار نہیں۔پاؤر کمیٹی چترال

چترال (نمائندہ چترال ایکسپریس) سرحد رورل سپورٹ پروگرام (ایس آر ایس پی ) کی طرف سے گولین کے مقام پر چترال ٹاؤن کے لئے بننے والی دو میگاواٹ پیدواری گنجائش کی Image may contain: 4 people, outdoorحامل بجلی گھر سے پید اہونے والی بجلی کی تقسیم کے تنازعے کو حل کرنے کے لئے پاؤر کمیٹی چترال کے ساتھ خصوصی نشست سے خطاب کرتے ہوئے ضلع ناظم چترال مغفرت شاہ نے اس بات پر زور دی گئی کہ اس وقت جذبات کو قابو میں رکھتے ہوئے مسئلے کو حل کرنے کی ضرورت ہے ۔انہوں نے پاؤر کمیٹی کی تعریف کرتے ہوئے کہاکہ ا س کی بنیاد پر امن وامان اور بھائی چارے پر رکھی گئی تھی Image may contain: 1 person, tree, crowd, sky and outdoorجوکہ پرامن طور پر بجلی کی لوڈ شیڈنگ کے خلاف ایک تحریک کے طور پر شروع کیا گیا تھا اور موجودہ مسئلے کو بھی حل کرنے کی پوری استطاعت اس میں موجود ہے۔ Image may contain: 4 people, people sitting, table and outdoorاس موقع پر پاؤر کمیٹی صدر خان حیات اللہ خان اور دوسرے رہنماؤں حسین احمد، محمد کوثر ایڈوکیٹ قاضی شاکر اللہ، محی الدین ،حبیب حسین مغل اوردوسروں نے اس بات کا اعادہ کیا کہ چونکہ ایس آرا یس پی کے چیف ایگزیکٹیو شہزادہ مسعود الملک نے پاؤر کمیٹی کی درخواست پر یورپین یونین کی مالی تعاون سے چترال ٹاؤن کو بجلی کی ناروا لوڈ شیڈنگ سے Image may contain: 4 peopleنجات دلانے کے لئے اس پراجیکٹ کا آغا ز کیا تھا اور کامرس کالج کے سبزہ زار میں منعقدہ افتتاحی تقریب میں تھرڈ ڈائیلاگ بھی چترال ٹاؤن کی کمیونٹی کے ساتھ کیا تھا اس لئے اس بجلی گھر سے استفادہ کرنے کاپہلا حق چترال ٹاؤن کے باشندوں کو حاصل ہے۔ انہوں نے کہاکہ چترال ٹاؤن پر تمام اہالیان چترال کا حق ہے اور کوہ یونین کونسل سمیت تمام علاقوں کے عوام کسی نہ کسی کام اور حاجت کے لئے یہاں آتے ہیں اور شہر میں بجلی کے نہ ہونے کی وجہ سے سب کو تکالیف کا سامنا رہتا ہے۔ انہوں نے Image may contain: 2 people, beard and outdoorکہاکہ چترال ٹاؤن میں بجلی کی کمی پوری کئے بغیر وہ ایک کے۔وی بجلی بھی کسی دوسرے علاقے کو دینے کو تیار نہیں ہیں۔ اس موقع پر ضلع نائب ناظم مولانا عبدالشکور بھی موجود تھے اور اپنے خیالات کا اظہارکرتے ہوئے کہاکہ اس بجلی گھر کو سیاست اور علاقائیت کی بھینٹ چڑہانے سے بچایا جائے چترال ٹاون کے لئے بننے والے بجلی گھر سے بجلی صرف ٹاون کو ہی دیا جائے۔ اجلاس سے مقررین نے ایس آر ایس پی کے اعلیٰ حکام سے پُر زور مطالبہ کیا کہ یکم جنوری تک چترال ٹاون کو بجلی کی فراہمی شروع کی جائےImage may contain: 2 people, people sitting اور مزید تاخیر سے گریز کریں۔اُنہوں نے کہا ناظم اعلیٰ 7دنوں کے اندر مسئلے کا حل نکالے ورنہ ٹاون کے عوام ماضی کے طرح روڈ بلاک اورشٹرڈاون کرنے پر مجبور ہونگے۔اُنہوں نے ناظم اعلیٰ مغفرت شاہ کی طرف سے 5رکنی کمیٹی بنانے کی تجویز کی مخالفت کی اور کہاکہ ناظم اعلیٰ بجلی گھر سے چترال ٹاون کو بجلی کی فراہمی میں رکاؤٹ ڈالنے والوں کے خلاف موثر اقدام اُٹھائے۔Image may contain: 7 people, crowd and outdoorانہوں نے شہزادہ مسعود الملک کی کاوشوں کی تعارف کرتے ہوئے کہا کہ اُن کی انتک کوششوں کی وجہ سے آج چترال ٹاون کے لئے بجلی گھر کی تیاری آخری مراحل میں ہے اور چند شرپسند عناصر اس کی راہ میں رخنہ ڈالنے کی کوشش کررہے ہیں۔اُنہوں سی ای او مسعود الملک سے بھی مطالبہ کیا کہ وعدے کے مطابق Image may contain: 2 people, beard, hat and outdoorچترال ٹاون کو بجلی کی فراہمی جلد از جلد شروع کیا جائے۔اُنہوں نے کہا کہ چترال 1987سے بجلی کی ناروا لوڈشیڈنگ اور کم وولٹیج سے دوچار ہے۔دروش کا اپنا بجلی گھر اور نیشنل گریڈ سے بجلی اُن کو میسر ہے،اس سے پہلے اپر چترال کے لئے ریشن پاؤر ہاؤس سے 4.2میگاواٹ بجلی فراہم کی جارہی تھی۔Image may contain: one or more people, tree and outdoorاور ایک میگاواٹ چترال ٹاون کے لئے مختص کی گئی تھی مگر وہ بھی کوہ کے عوام کے زیر استعمال رہا اور چترال کے ٹاون کے لوگوں کو اس سے کوئی فائدہ نہیں ہوا۔اُنہوں نے مزید کہا کہ ماضی میں چترال ٹاون میں بجلی کی ابتر صورت حال کے پیش نظر دروش کے شیشی بجلی گھر اور ریشن پاؤر ہاؤس سے چترال کے لئے کچھ گھنٹوں کے لئے بجلیImage may contain: 2 people, outdoor کی فراہمی کی اپیل کی گئی تھی مگر اُن کے نمائندوں نے بجلی دینے سے انکار کیاتھا۔اُنہوں نے کہا کہ پاؤر کمیٹی چترال نے چھ سال پہلے چیرمین واپڈا سے ملاقات کی اُنہوں نے چترال پاؤر ہاؤس کی اپرگریڈیشن کا وعدہ کیا تھا جو کہ چھ سال گذر گئے پورا نہیں ہوا۔آخر کار پاؤر کمیٹی کے ممبران نے سی ای او ایس آر ایس پی شہزادہ مسعود الملک Image may contain: 6 peopleسے ٹاون کے عوام کے طرف سے درخواست کیا تو اُنہوں نے ٹاون کے لئے بجلی گھر بنانے کی ہامی بھرلی جس پر چترال ٹاون کے لوگ اُن کا یہ احسان کبھی بھی نہیں بھولینگے۔اُنہوں نے کوہ کے عوام سے گزارش کی کہ ہم نے گذشتہ 29سالوں سے مصیبتیں اور مشکلات برداشت کی اور Image may contain: 7 people, crowd and outdoorآپ بھی صرف چند مہینے کا انتظار کرکے بجلی کی فراہمی میں خلل ڈالنے سے گریز کریں۔

اترك تعليقاً

زر الذهاب إلى الأعلى
Ads Blocker Image Powered by Code Help Pro

Ads Blocker Detected!!!

We have detected that you are using extensions to block ads. Please support us by disabling these ads blocker.

Powered By
Best Wordpress Adblock Detecting Plugin | CHP Adblock

اشتہارات بند کیوں ہیں؟۔

براہِ کرم ہمارے پلیٹ فارم کو سپورٹ کرنے کے لیے اشتہارات کو روکنے والی ایپ بند کر دیں۔ آپ کی معاونت ہمارے لیے اہم ہے۔