اسلام آباد(نمائندہ چترال ایکسپریس)حادثے کے بعد شہدا کی لاشوں کو ان کے گھروں اور آبائی قبرستانوں تک پہنچانے میں تاخیر پر اسلام آباد نیشنل پریس کلب کے سامنے سول سوسائٹی ،شہدا کے لواحقین چترال سے تعلق رکھنے والے باسیوں نے پرامن مظاہرہ کیا۔ اور شمعیں جلاکر شہدا کے لواحقین کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیا۔مظاہرین نے حکومت کی طرف سے لاشوں کی ڈی این اے ٹیسٹ میں تاخیر پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا
کہ میتیں جلد از جلد لواحقین کے حوالے کیے جائے۔مظاہرین کی قیادت رضت باللہ اور تقیدرہ خان نے کی
۔اُنہوں نے سپریم کورٹ کے جج سے سانحہ کی انکوائری کی اپیل کے ساتھ لواحقین کو میتیں جلد ازجلد حوالہ کرنے کا پُرزور مطالبہ کیا۔مظاہرین نے آرمی چیف سے بھی لاشوں کی حوا لگی میں تاخیر پر نوٹس لینے کی اپیل کی۔اُنہوں نے کہا کہ چترال لواری ٹاپ پر برف باری کی وجہ سے روڈبند ہوچکی ہے اور جہازوں کو بھی گراونڈ کیا گیا ۔اس لئے حکومت فوری بنیاد پر چترال کے لئے سی ۔ون تھرٹی جہازوں کی منظوری دے کر چترال کے لوگوں کے لئے آمدرفت کا بندوبست کریں۔اُنہوں نے جہاز حادثے میں شہید ہونے والوں کے لواحقین میں سے کسی ایک کو نوکری دینے کا بھی مطالبہ کیا
Advertisements
اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں