تازہ ترین

طلباء اور کالج کے پرنسپل پروفیسر مسعود احمد کے درمیان چپقلش کا خاتمہ ہوگیا۔طلبا نے پرنسپل سے معافی مانگ لی

چترال (نمائندہ چترال ایکسپریس) گورنمنٹ ڈگری کالج چترال کے طلباء اور کالج کے پرنسپل پروفیسر مسعود احمد کے درمیان چپقلش کا خاتمہ ہوگیا اور کالج کے اندر پرامن اور تعلیمی فضا دوبارہ قائم ہوگئی ۔ گزشتہ دنوں کالج کے اندر ناخوشگوار واقعہ کے نتیجے میں کالج سے خارج ہونے والے طلباء نے کالج کے پرنسپل سے معافی مانگنے اور آئندہ کے لئے کالج کی ڈسپلن کی مکمل طور پر پابندی کے وعدے کئے ۔ ایک اخباری بیان میں متحدہ طلباء محاذ کے صدر اشفاق احمد نے کالج پرنسپل اور طلباء کے درمیان مصالحت کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ کالج کے اندر تعلیمی ماحول کا ہونا ناگزیر ہے جس کے لئے طلباء کو کالج انتظامیہ کا ساتھ دینا ضروری ہے۔ ایک اخباری بیان میں انہوں نے کہا ہے کہ مذکورہ واقعہ کسی غلط فہمی کے نتیجے میں پیش آیا تھا جس پر کئی طلباء کا اخراج ہوا تھا اور دونوں فریقین کے درمیان مصالحت اور طلباء کی طرف سے اپنے اساتذہ کرام سے معذرت سے حل ہوگئی ہے ۔ انہوں نے اس اُمید کا اظہار کیا کہ آئندہ کسی غلط فہمی کو موقع نہیں دیا جائے گااور طلباء برادری حتی الوسع کوشش کرکے کالج کے پرامن ماحول میں خلل آنے نہیں دیں گے۔

اترك تعليقاً

زر الذهاب إلى الأعلى
Ads Blocker Image Powered by Code Help Pro

Ads Blocker Detected!!!

We have detected that you are using extensions to block ads. Please support us by disabling these ads blocker.

Powered By
Best Wordpress Adblock Detecting Plugin | CHP Adblock

اشتہارات بند کیوں ہیں؟۔

براہِ کرم ہمارے پلیٹ فارم کو سپورٹ کرنے کے لیے اشتہارات کو روکنے والی ایپ بند کر دیں۔ آپ کی معاونت ہمارے لیے اہم ہے۔