تازہ ترین

پی آئی اے حادثہ کے 34 مسافروں کی شناخت مکمل

پی آئی اے کے گذشتہ ہفتے تباہ ہونے والے طیارے کے 34 مسافروں کی شناخت مکمل ہو گئی ہے جب کہ توقع ہے کہ باقی 13 مسافروں کی شناخت جمعہ تک مکمل کر لی جائے گی۔

Advertisements

معروف نعت خواں جنید جمشید کی میت بھی شناخت کے بعد ان کے لواحقین کے حوالے  کے بعد کراچی میں تدفین ہوگئی۔

واضح رہے کہ اس حادثے میں پاکستان کے نامور نعت خواں 52 سالہ سالہ جنید جمشید اپنی اہلیہ کے ہمراہ چترال میں تبلیغی دورے کے بعد اسلام آباد جا رہے تھے۔

پی آئی کی چترال سے اسلام آباد جانے والی پرواز حویلیاں کے قریب گر کر تباہ ہوگئی تھی جس میں عملے کے پانچ ارکان سمیت تمام 47 افراد ہلاک ہوگئے تھے۔

وہ لاہور میں واقع یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی سے فارغ التحصیل تھے۔

سنہ 1987 میں ان کے گیت ‘دل دل پاکستان’ نے انھیں شہرت کی بلندیوں پر پہنچا دیا تھا اور ان کے بینڈ کو پاکستانی ‘پنک فلوائڈ’ کے نام سے بھی یاد کیا جاتا تھا۔

جنید جمشید نے سنہ 2000 کے عشرے میں گلوکاری کو خیرباد کہہ دیا اور مذہب کی تبلیغ اور حمد و نعت سے وابستہ ہوگئے تھے۔

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں

متعلقہ

اترك تعليقاً

زر الذهاب إلى الأعلى