تازہ ترین

انجمن ترقی کھوار حلقہ پشاور کے انتخابات۔مہربان الہیٰ حنفی صدراور سید ابراہیم شاہ طاہر جنرل سیکرٹری منتخب

پشاور(نمائندہ چترال ایکسپریس)گذشتہ دنوں انجمن ترقی کھوار حلقہ پشاور کے مجلس عاملہ کا اجلاس زیر صدارت پروفیسر ڈاکٹر محمد اسماعیل ولی اخگرمنعقد ہوا۔اجلاس میں نظامت کے فرائض سید ابراہیم شاہ طاہر نے انجام دی۔ممتاز سماجی کارکن اور چترال بزینس کمیونٹی کے صدرصادق امین نے بحیثیت مہمان خصوصی شرکت کی اورانجمن ترقی کھوار حلقہ پشاور کے اراکین نے کثیر تعداد میں شرکت کیں۔اجلاس کا آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا جسکی سعادت حافظ عطاء الرحمن مقصود نے حاصل کی۔سابق صدر سعید احمد سعید نے اپنے کابینہ کی تین سال کارکردگی رپورٹ پیش کی اور سرپرست انجمن ترقی کھوار حلقہ پشاورقاضی عنایت جلیل عنبرنے بھی اپنی تاثرات پیش کی۔اس کے بعد نئے صدرکیلئے انتخابات عمل میں لائی گئی جس کے نتیجے میں مہربان الہیٰ حنفی کوصدراور سید ابراہیم شاہ طاہر کو جنرل سیکرٹری منتخب کیا گیا۔دیگر عہداران میں فضل نعیم نعیم سینئر نائب صدر،خیر محمد سہیل نائب صدراول،محمد ظفر مسرور نائب صدر دوئم،عبداللہ شہاب جائنٹ سیکرٹری ،محمد غفارعاکف فنانس سیکرٹری،یحییٰ عندلیب سیکرٹری اطلاعات ونشریات وآفس سیکرٹری شامل ہیں۔اس کے علاوہ قاضی عنایت جلیل عنبر کو سرپرست اور خواجہ سعید احمد سعید کو کنوینر مجلس مشاورت مقررکیا گیا۔اجلاس کے اخر میں سینئر اراکین انجمن رحمان اللہ طوفان،فضل نعیم نعیم،مہربان الہیٰ حنفی،صادق امین اور پروفیسر ڈاکٹر اسماعیل ولی اخگر نے خطاب کیا جس میں اُنہوں نے کھوار زبان وآدب کی تاریخ اسکی اہمیت پر روشنی ڈالی اور اس زبان کی ترویج وترقی کے لیے اپنے آراء سے آگاہ کیا۔اجلاس میں پی آئی اے طیارہ حادثہ کے نتیجے میں شہداء کی درجات کی بلندی کے لیے دعا کی گئیں اور پسماندہ گان سے ہمدردی کا اظہار کیا گیا۔آخر میں ربیع الاول کی مناسبت سے ایک نعتیہ مشاعرہ بھی منعقد ہوا۔

Advertisements

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں

متعلقہ

اترك تعليقاً

زر الذهاب إلى الأعلى