تازہ ترین

محکمہ ایجوکیشن کے افسران کی ہٹ دھرمی کی وجہ سے جی ایچ ایس سکول موری لشٹ میں تنازعے نے شدت اختیار کرلی۔اسرار ایوب

چترال (نمائندہ چترال ایکسپریس) ویلج کونسل موری بالا کے ناظم اسرار ایوب نے کہا ہے کہ ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کے افسران کی ہٹ دھرمی اور ضد کی وجہ سے گورنمنٹ ہائیر سیکنڈری سکول موری لشٹ کے پرائمیر ی پورشن میں چوکیدار کی اسامی پر تنازعے نے شدت اختیار کرلی ہے کیونکہ کسی بھی کلاس فور کی خالی اسامی کو کمیونٹی کے ساتھ محکمہ تعلیم کے معاہدے کے مطابق مقامی افراد کو دیاجانا چاہئے اور دوسرے گاؤں سے تعلق رکھنے والے کو کسی صورت برداشت کرنے کو تیار نہیں ہیں۔ ایک پریس ریلیز میں انہوں نے محکمہ تعلیم کے ڈی۔ ای۔ او پر واضح کردیاہے کہ اب بھی مسئلے کو سلجھانے کے وقت ضائع نہ کیاجائے اور مقامی گاؤں کے افراد کو خالی شدہ کلاس فور کی پوسٹ پر تقرر کیاجائے۔ انہوں نے کہاکہ مقامی کمیونٹی اور محکمہ تعلیم کے درمیاں چپقلش کی وجہ سے پرائیمری پورشن کے ڈیڑھ سو سے ذیادہ طلباء گزشتہ چار دنوں سے سکول کی بندش سے متاثر ہورہے ہیں۔

اترك تعليقاً

زر الذهاب إلى الأعلى
Ads Blocker Image Powered by Code Help Pro

Ads Blocker Detected!!!

We have detected that you are using extensions to block ads. Please support us by disabling these ads blocker.

Powered By
100% Free SEO Tools - Tool Kits PRO

اشتہارات بند کیوں ہیں؟۔

براہِ کرم ہمارے پلیٹ فارم کو سپورٹ کرنے کے لیے اشتہارات کو روکنے والی ایپ بند کر دیں۔ آپ کی معاونت ہمارے لیے اہم ہے۔