تازہ ترین

آصف علی زرداری 23 دسمبر کو کراچی پہنچیں گے، بلاول بھٹو

آصف علی زرداری 23 دسمبر کو کراچی پہنچیں گے، بلاول بھٹوچیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ سابق صدر آصف علی زرداری 23 دسمبر کو کراچی پہنچیں گے،ملک میں جمہوری احتساب چاہتے ہیں،انکی موجودگی میں حکومت سے چار مطالبات جلد منوالیں گے۔بلاول ہاؤس کراچی میں قائم پیپلزپارٹی کے میڈیا سیل میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے بلاول بھٹو کا کہنا ہے کہ جب تک پانامہ بل پر عمل درآمد نہیں ہوگا،ملک میں جمہوری احتساب ممکن نہیں،پانامہ پیپرز میں میرا یا میرے خاندان کا نام نہیں آیا، بلکہ ملک کے وزیراعظم نواز شریف کا نام آیا ہے، وزیراعظم بے نقاب ہوچکے ہیں۔پی پی چیئرمین کا کہنا ہے کہ پیپلز پارٹی صرف عدلیہ کی آزادی پر یقین رکھتی ہے، ہم چاہتے ہیں کہ ملک میں ایک بااختیار وزیرخارجہ ہو، قطری شہزادے کے ڈرامے میں نہیں پڑنا چاہتے، موجودہ حکومت کے خلاف اصل اپوزیشن ہم ہیں، حکومت ڈاکٹر عاصم کو سیاسی انتقام کا نشانہ بنارہی ہے۔

اترك تعليقاً

زر الذهاب إلى الأعلى
Ads Blocker Image Powered by Code Help Pro

Ads Blocker Detected!!!

We have detected that you are using extensions to block ads. Please support us by disabling these ads blocker.

Powered By
Best Wordpress Adblock Detecting Plugin | CHP Adblock

اشتہارات بند کیوں ہیں؟۔

براہِ کرم ہمارے پلیٹ فارم کو سپورٹ کرنے کے لیے اشتہارات کو روکنے والی ایپ بند کر دیں۔ آپ کی معاونت ہمارے لیے اہم ہے۔