تازہ ترین

پی پی پی اپر چترال کے کارکنان کا ہنگامی اجلاس

بونی(نمائندہ چترال ایکسپریس)گذشتہ روز پاکستان پیپلز پارٹی اپر چترال کے کارکنا ن کا ایک ہنگامی اجلاس زیر صدارت وور محمد ناظم ویلج کونسل پرواک ،بونی میں منعقد ہوا جس میں پاکستان پیپلز پارٹی اپر چترال کے جیالے کارکنان نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ اجلاس میں پارٹی کارکنان نے اپر چترال میں پاکستان پیپلز پارٹی کو منظم اور ناقابل تسخیر جماعت Image may contain: 2 people, people sittingبنانے کے لئے متفقہ طورپر چند اصولی فیصلے کئے ۔
اجلاس میں شرکاء نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی کے صوبائی تنظیمی قیادت نے دورہ چترال کے موقع پر پارٹی کارکنا ن کے سامنے یہ تجویز رکھی تھی کہ ضلع چترال ایک وسیع وعریض اور صوبہ نما ضلع ہے اس کی دشوار گزاری اور مسائل کو مدنظر رکھتے ہوئے اسے ضلع تنظیمی لحاظ سے دو حصوں یعنی اپر چترال اور لوئر چترال میں تقسیم کیاجائے اپر چترال کے کارکنان نے صوبائی قیادت کے اس فیصلے کو وسیع تر پارٹی مفاد میں ایک بہتر ین فیصلہ قرار دے کر تسلیم کیاتھا اور اس کے تحت ہونے والے انٹرا پارٹی الیکشن میں اپر چترال کے مختلف امیدواروں کے حق میں اپنا ووٹ استعمال کیاتھا ۔ تاحال اپر چترال کے پارٹی کارکنان ان انتخابات کے نتیجے میں منتخب ہونے والے نمائندوں کے نوٹیفیکشن کے منتظر ہیں ۔ جبکہ دوسری طرف پارٹی کےImage may contain: 1 person, crowd and indoor اندر موجود چند مفاد پرست عناصر اپنے اثر ورسوخ استعمال کرکے اس جمہوری عمل اورکارکنان کی رائے کو یکسر مسترد کرکے خود کو گزشتہ کی طرح کارکنان کے اوپر مسلط کرنا چاہتے ہیں جو کہ کسی بھی صورت پارٹی مفادمیں نہیں ہے ۔ اور نہ ہی اپر چترال کے کارکنان اس یک طرفہ فیصلے کو ماننے کے لئے تیار ہیں۔ اجلاس میں اپر چترال کے پارٹی کارکنان پر مشتمل ایک وفدتشکیل دی گئی جو کہ اپر چترال کے مسائل اور پارٹی کے اندر موجود تنظیمی تحفظات سے پاکستان پیپلز پارٹی کی صوبائی قیادت اور پارٹی چیرمین بلاول بھٹو زرداری کو آگاہ کرئینگے ۔

Advertisements

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں

متعلقہ

اترك تعليقاً

زر الذهاب إلى الأعلى