تازہ ترین

جے یو آئی ضلع چترال کے مجلس عمومی کا صد سالہ جمعیت علماء اسلام تقریبات کے حوالے سے اہم اجلاس

چترال(نمائندہ چترال ایکسپریس)اتوار کے روز جے یو آئی کے مجلس عمومی کا ایک اہم اجلاس ٹاون ہال چترال میں منعقد ہوا جسمیں مجلس عمومی کے ارکان جوش وجذبہ اور فکرمندی کے ساتھ شریک ہوئے۔اجلاس میں طیارہ حادثہ پر گہرے رنج وغم کا اظہار کیا گیا اور شہداء کے لئے دُعا اور لواحقین کے ساتھ تعزیت کا اظہار کیا گیااجلاس کا پہلا سیشن صبح دس بجے سے ساڑھے بارہ بجے تک جاری رہا جبکہ دوسرا سیشن ظہر تا عصر تک جاری رہا ۔اجلاس کا ایجنڈا صد سالہ جمعیت علماء اسلام کا پروگرام تھا۔مالیاتی نظم وضبط ،اطلاعات سمیت سالار جے یو آئی ،تنظیم اساتذہ (وحدت) کو فعال منظم کرنے کے حوالے سے تجاویز زیر بحث آئے۔Image may contain: 2 people, indoorضلعی عاملہ کی کارکردگی رپورٹ ناظم عمومی نے تفصیل سے پیش کی۔جماعت اسلامی کے ساتھ مذاکرات کو زیر بحث لایا گیا۔جماعتی ساتھیوں میں ہم اہنگی کے فروغ پر تفصیلی بحث ہوئی۔اس اجلاس کی بہت ہی نمایاں بات یہ تھی کہ تمام ساتھیوں نے آپس کے اتحاد ،اتفاق اور ماضی کے اختلافات کو بھولا کر تجدید عہد کے ساتھ مل جل کر کام کرنے پر زور دیا۔ امیر قاری عبدالرحمن قریشی سے صد سالہ پروگرام اور آپس کے اتحاد کے حوالہ سے تفصیلی بات کی۔کابینہ کے ارکان کے باہمی مفاہمت پر زور دیا۔صوبائی عمائیدین کے صلح کے کوششوں کا زکر ہوا اور ان کو سراہا گیا۔اجلاس میں تمام شرکاء کا اس بات پر اتفاق ہوا کہ صد سالہ اجتماع جمعیت جماعت میں اتحاد واتفاق کو فروغ دیگا اور پاکستان کی جمہوری سیاست پر اس کے گہرے آثارات مرتب ہونگے۔خدمات دارالعلوم دیوبنداجتماع کی طرح یہ اجتماع کی طرح یہ صد سالہ اجتماع جے یو آئی کو پاکستان کی سیاسی جماعتوںImage may contain: 2 people, indoor میں ایک مقبول سیاسی جماعت کے طورپر بنیاد اور شناخت فراہم کرسکیگا۔یہ اجلاس امیر کے دُعائیہ کلمات اور دعا کے ساتھ اختتام پذیر ہوئی۔

اترك تعليقاً

زر الذهاب إلى الأعلى
Ads Blocker Image Powered by Code Help Pro

Ads Blocker Detected!!!

We have detected that you are using extensions to block ads. Please support us by disabling these ads blocker.

Powered By
Best Wordpress Adblock Detecting Plugin | CHP Adblock

اشتہارات بند کیوں ہیں؟۔

براہِ کرم ہمارے پلیٹ فارم کو سپورٹ کرنے کے لیے اشتہارات کو روکنے والی ایپ بند کر دیں۔ آپ کی معاونت ہمارے لیے اہم ہے۔