تازہ ترین

ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر چترال عبدالغفار خان ڈپٹی کمشنر چترال تعینات

چترال(نمائندہ چترال ایکسپریس)صوبائی حکومت نےایڈیشنل ڈپٹی کمشنر چترال عبدالغفار خان کو ڈپٹی کمشنر چترال تعینات کردیا۔ صوبائی حکومت اور فاٹا سیکرٹریٹ نے 6افسران کے تبادلوں اور تقرریوں کے احکامات جاری کرتے ہوئے عنایت وسیم کو ڈائریکٹر جنرل گلیات ڈیویلپمنٹ اتھارٹی تعینات کردیا ہے اسٹبلیشمنٹ ڈیپارٹمنٹ کی طرف سے جاری کردہ نوٹیفیکیشن کے مطابق ایڈیشنل سیکرٹری پی اینڈ ڈی عنایت وسیم کو تبدیل کرکے ڈائریکٹر جنرل گلیات ڈیویلپمنٹ اتھارٹی تعینات کردیا ہے جب کہ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر چترال عبدالغفار کو ڈی سی چترال اور ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر بونیر شہاب حمید کو ڈی سی بونیر کے عہدے کی اضافی ذمہ داری حوالے کی گئی ۔سانحہ حوالیاں میں ڈپٹی کمشنر چترال اُسامہ احمد وڑائچ کے جان بحق ہونے کے بعدخیبر پختونخواہ حکومت نے ڈپٹی کمشنر چترال عبدالغفار خان کو ڈپٹی کمشنر چترال کے دفتر کی نگرانی اور دیکھ بال کی ہدایت کی ہے۔

اترك تعليقاً

زر الذهاب إلى الأعلى
Ads Blocker Image Powered by Code Help Pro

Ads Blocker Detected!!!

We have detected that you are using extensions to block ads. Please support us by disabling these ads blocker.

Powered By
100% Free SEO Tools - Tool Kits PRO

اشتہارات بند کیوں ہیں؟۔

براہِ کرم ہمارے پلیٹ فارم کو سپورٹ کرنے کے لیے اشتہارات کو روکنے والی ایپ بند کر دیں۔ آپ کی معاونت ہمارے لیے اہم ہے۔