
ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن چترال کے صدر غلام حضرت انقلابی ایڈوکیٹ کی جگہ لطیف اللہ ایڈوکیٹ کو باقی ماندہ سیشن کے لئے صدر مقرر
چترال (نمائندہ چترال ایکسپریس) چترال سے خیبر پختونخوا بار کونسل کے ممبر عبدالولی خان ایڈوکیٹ نے کونسل کی ہدایت کے مطابق ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن چترال کے صدر غلام حضرت انقلابی ایڈوکیٹ کی جگہ لطیف اللہ ایڈوکیٹ کو باقی ماندہ سیشن کے لئے صدر مقرر کردیا ہے ۔ گزشتہ اپریل میں منعقدہ انتخابات کے بعد صدارت کے امیدوار سراج الدین ربانی ایڈوکیٹ نے کونسل کے روبر و الیکشن پیٹیشن دائر کرکے ان کی صدارت کی قانونی حیثیت کو چیلنج کیا تھا ۔ گزشتہ ہفتے کونسل کے ایگزیکٹیو کمیٹی نے الزامات کے درست ثابت ہونے پر فیصلہ سنادیا ۔ کمیٹی نے چترال سے کونسل کے رکن عبدالولی خان ایڈوکیٹ کو ہدایت کی تھی کہ وہ ڈسٹرکٹ بار کے کسی مناسب رکن کو باقی ماندہ سیشن کے لئے صدر نامزد کرے۔
